Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
از۔شیخ
الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری
الاوفاقAL-AUFAAQ#7
جامع اور کامل دعا
سردار انبیاءمحمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہا سےارشاد فرمایا جامع اور کامل دعائیں مانگا کرو اور یوں عرض گزار ہوا کرو۔
ائےاللہ! میں تجھ
سے ہر بھلائی کا طالب ہوں وہ بھلائی چاہے
جلدی ہو یا دیر سے مجھے معلوم ہو یا نہ ہو میں
تجھ سے ہر برائی سے پناہ چاہتا ہوں
چاہے وہ جلد آنے والی ہو یا تاخیر سے مجھے اس کا علم ہو یا نہ ہومیں تجھ سے جنت اور جنت سے قریب کرنے والے اعمال کا
سوال کرتا ہوں اور جہنم اور اس سے قریب
کرنے والے اعمال سے تیری پناہ مانگتا ہوں
میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا
ہوں جس کا سوال تیرے خاص بندے اور رسول
حضرت محمد مصفطےٰ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کیا اور اس چیزسے تیری پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے خاص بندے اور رسول حضرت محمد مصطفےٰ
صَلَّی اللّٰہ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پنا ہ چاہی اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے! تیری رحمت کے صدقے میں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ میرے بارے میں تو نے جوفیصلہ فرمایا ہے اس کا انجام بخیر ہو۔