Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Nad e Ali Chahal Kaaf Aur Surah Yaseen Ke Amil Bane | Roohani Amaliyat Course @SUFIIMRANRAZVEE ​


 احباب روحانی عاملین،شائقین عملیات حضرات و خواتین اور مبتدی سالکین کے لئے یہ ایک بڑا سنہرہ موقع ہے کہ وہ ان تین بڑے اعمال میں سے کسی ایک عمل کا انتخاب کر کے عاشورہ میں اپنے عمل میں لے آئیں ۔ یہ تینوں اعمال با موکل کرائے جائیں گے ، ان کا طریقہ نادر ہے  ، اس طریقے سے عمل میں لاکر ایک روحانی معالج مخلوقِ خدا کو خوب فیض پہنچا سکتا ہے ۔وہ احباب جو بڑی  بڑی ریاضتوں کے متحمل نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے وہ اس سنہرے موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور اس طرح  ان بڑے اعمال اور دیگر عملیات کو فقیرِ قادری کی نگرانی اور توجہ خاص میں کر کے اپنی استعدادِ روحانی کو بڑھا نے کا  مسلسل سامان  کر تے رہیں۔تینوں اعمال کی مختصر افادیت یہ ہے کہ اس میں سورہ یس  کا عمل عاملین احباب کے علاوہ  وہ تمام خواتین و حضرات کر سکتے ہیں جو کشائسِ رزق اور حل مشکلات کے لئے از خود کوئی عمل کرنا چاہتے ہیں اور عملیات کے شوقین بھی ہیں یا جن کے وظیفے میں سورہ یس شریف پہلے سے ہے اور مزید فیوضات کے طالب ہیں اور دوسروں کو فیض پہنچانا چاہتے ہیں۔ ناد علی شریف کو عمل لانے والا عامل اپنے  اور دوسروں کے تمام مقاصد کے لئے تصرف کر سکتا ہے ۔سحر و اثرات کا علاج  اور دشمنوں کی مغلوبی کے لئے جو عمل یا نقش کرے گا موثر پائے گا۔ چہل کاف شریف کا کیا کہنا  اس کا عامل ہر قسم کے آسیب و جنات کا علاج سہولت سے کر پائے گا ۔ہر طرح کی بندش کا یقینی توڑ کرسکے گا اور سب سے بڑی بات یہ کہ ایک کامل و اکمل حصار کا عامل ہوگا ۔ان میں سے جس عمل کو احباب کرنا چاہیں   اس کا ہدیہ بطور نذر ادا کر کے عمل کی تفصیل حاصل کر لیں جس میں  پرہیز،طریقہ کار ،مداومت،طریقہ تصرف(کام لینے کا طریقہ) اورصحیح نقوش وغیرہ واضح اور سلیس انداز میں لکھا ہوگا یہ تفصیل آٹھ محرم الحرام تک حاصل کر لئے جائیں تاکہ عمل کی  تفہیم اور پرہیز کی تیاری میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔اور جو سوال یا الجھن عامل کے ذہن میں ہو اسے سلجھایا جا سکے۔


 
                                   
                                      
                                 
 

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )