Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدُنَاحَیِّیٌﷺ
پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد اٹھائیس (28)اور اس کے معنی ہیں سب سے زیادہ حیا والے سب سے زیادہ شرم
والے ۔حضُور سرو کائنات صلی اللہ آلہٖ وسلم کے اس صفاتی اسم مبارک کو پڑھنے اور اس
کا ذکر کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ وہ فحش گوئی اوربرُے کاموں
سے بچارہے تو وہ روزانہ نماز مغرب کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے
انشاء اللہ تعالیٰ شرِ شیطان سے محفُوظ رہے گا اللہ تعالےٰاپنی حفظ وامان میں رکھے
گا۔اگر کوئی شخص بے حیائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہو اور کسی بھی طرح
بازنہ آتا ہو بلکہ اپنی بُرائی کا کھُلم
کھُلا اظہار کرکے فخر محسوس کرتا ہو تو اُسے راہ راست پر لانے کی غرض سے چاہیئے کہ روزانہ باوضوحالت میں یہ اسم
مبارک اٹھائیس مرتبہ پڑھ کر اس کے سینہ پر دم کیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ وہ
بُرائی سے نفرت کرنے لگے گا س میں حیا آجائے گی۔ یہ عمل روزانہ بلاناغہ چالیس یوم
تک لیا جائے بفضل باری تعالےٰ مطلوبہ مقصد
میں ضرور کامیابی ہوگی۔