Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
علماء سلف نے ذکر کیا ہے کہ جو کوئی اسم اللہ کو کسی ظرف میں بلا تعداد جس قدر ا س ظرف میں گنجائش ہو لکھ کر اور دھو کر اس کا پانی مصروع یا آسیب زدہ پر چھڑک دے اور پلائےتو شیطان جل جائے گا یہ علاج بھی تا حصول ِ شفاء جاری رکھنا چاہئیے امام بونی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا یہی عمل ایک شخص کو بتایا کہ اس کا چونتیس برس سے مصروع یعنی آسیب زدہ تھا اور اس سے سخت عاجز آگیا تھا پس وہ شخص تین روز اس عمل پر آمادہ رہا اور لکھ کر پلاتا رہا اور اس کے پانی سے چھینٹے بھی دیتا رہا خدا کے فضل سے آسیب اس کا جل گیا اور اس نے نجات پائی اور پھر کبھی اس کو وہ عارضہ نہ ہوا یہ اسم کامل و تام ہے اور ہر بیمارہ کو دور کرتا ہے ۔(الاوفاق۔۱۴)