Tasfia Qalb Aur Taskheer e Mulook

تصفیہ قلب و تسخیر ِ ملوک

فرمایا اسم الملک مشترک ہے عدد اس کا ۹۰ ہے جو کوئی اس اسم کو ساتھ اسم قدوس کے یعنی الملک القدوس کے ساتھ پڑھے اور اس کی ملازمت کرے گا اگر صاحبِ ملک ہو حق تعالی اس کے ملک کو قائم و دائم رکھے گا اور نفس اس کا مطیع و فرمانبردار ہوگا اور اگر واسطے عزت و حرمت کے پڑھے مجرب ہے۔اور حضرت شاہ عبد الرحمن صاحب نے خاصیت اس کی یہ لکھی ہے کہ جو کوئی ہر روز اسم الملک کو ۹۰ بار کہے روشن دل ہو تونگر ہو اور بادشاہ اس کے مسخر ہوں ۔اور واسطے جاہ اور زیادتی عزت و حرمت اور تصفہ قلب و تسخیر ملوک کے بھی مجرب ہے   چاہئیے کہ ۹۰ بار پڑھے۔اور حضرت مخدوم جہانیان جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر اولیاء کرام سے بھی منقول ہے کہ جو کوئی اس اسم کو تین روز بحسبِ دعوت صغیر یا نو روز باعتبار دعوت کبیر ہر روز نو ہزار بار پڑھے صاحبِ جاہ و جلال ہو اور اگر اس کا طالب نہ ہو تو حضرت عزت کا قرب چاہے مقرب جنابِ باری تعالیٰ ہوگا شب و روز پڑھے یہی شرط ہے (الاوفاق۔۱۵)


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )