Featured Post
How to use Mohar e Sulaimani | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
- Get link
- X
- Other Apps
﷽
جفری طلسم مہر ِسلیمانی
خدائے تعالیٰ
کے فضل و احسان سے آپ کوجفری طلسم مہرِ سلیمانی موصول ہو چکا ہےیہ تکسیر نہایت
توجہ اور حد درجہ احتیاط کے ساتھ تیار کی گئی ہے اور اس کے تیار کرنے میں خاصہ وقت
صرف ہوا اور کیوں نہ ہوتا کہ جفری طلاسم و تکسیر میں یہ دنیا کی سب سے بڑی تکسیر
ہے، اتنی بڑی تکسیر کہ زمام نکالتے ہوئے اعصاب چٹخنے لگتے ہیں ایک معمولی سی غلطی
پوری محنت پر پانی پھیر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اس کی تیاری میں کسی قسم کی کوئی
جلد بازی نہیں دکھاتے، ایک ایک سطر کی
تکسیر میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں بہر صورت خدا کا شکر ہے
کہ یہ آپ کے لئے نہایت اہتمام و
انصرام کے ساتھ بالآخر تکمیل پزیر ہوئی
اللہ رب العزت خوب خوب برکت فرمائے آمین آمین۔
مہرِ سلیمانی کا مختصر تعارف
جاننا چاہئیے کہ یہ جفری طلسم
ہندوستان میں سب سے پہلے مغل بادشاہ اکبر کے لئے ابو الفضل و فیضی نے تیار کئے تھے
اس تکسیر کی تیاری سے بادشاہ کی حکومت کے
استحکام و بقا میں روحانی قوتوں سے بھی
مدد لینا مقصود تھا ،جفری طلسم کا یہ
طریقہ ایرانی حکما ءکی ایجاد و اختراع ہے اس طریقے سے تکسیر بنوا کر زمانہ قدیم سے عام و
خاص سب مستفید ہوتے رہے ہیں مہرِ سلیمانی کا حامل اگر کوئی عام انسان ہے تو رفتہ
رفتہ اس کی برکت سے وہ خواص میں داخل ہوجائے گا جس شعبے سے اس کا تعلق ہوگا اس میں
اسے غیر معمولی کامیابی ملے گی اور کچھ بعید نہیں کہ اپنے فن کا بے تاج بادشاہ بن
جائے ،اسی طرح یہ تکسیر اہلِ ثروت اور اہلِ منصب حضرات کے لئے ایک نایاب روحانی
عطیہ ہے جس کی بدولت ان کے مقام و مرتبے کا ،عزت و شہرت کا ،مال و دولت کا تحفظ
ہوتا ہے اور اس میں دن دونی رات چوگنی ترقی ہوتی رہتی ہے ،یہ تکسیر ایک مرتبہ جس
کسی کے نام سے تیار ہو جائے پھر وہ انسان
عام نہیں رہتا بلکہ خاص الخاص ہوجاتا ہے کیوں کہ اس تکسیر میں
سات اولو العزم پیغمبروں ،سات ملائکہ مقربین،سات سیارگان علوی اور چھ باد
شاہانِ جہاں کے ناموں کے ساتھ صاحب تکسیر
کا نام بھی شامل کیا جاتا ہے اور تکسیر موخر صدر کے عمل سے گذارا جاتا ہے ، حکماء اور عاملین حضرات جانتے ہیں کہ محض حرفوں کی اس تکسیری گردان سے
ہی روحانیین و موکلین ِ تکسیر حرکت میں آجاتے ہیں اور جس
مقصد و غرض و غایت کے واسطے یہ تکسیر جس بندہ خدا کے نام سے تیار ہوئی ہے اس کے کام کو سر انجام دینے میں
باذن اللہ پابند و مامور ہوجاتے ہیں ،
طلسم مہرِ سلیمانی کی مختصر خاصیت یہ ہے
۞اس تکسیر کا حامل اپنے فن اور شعبے کا بے تاج بادشاہ ہو
سکتا ہے
۞تکسیرمہرِ سلیمانی کے حامل کو تسخیرِ خلائق کی دولت حاصل
ہوگی
۞بالخصوص حکومت اور اس کے اعلی افسران کی تسخیر کے لئے نہایت
عمدہ ہے
۞الیکشن میں کامیابی اور عوام پر اپنی پکڑ بنانے کےلئے یہ
تکسیرمہر سلیمانی بے مثال ہے
۞وزیر یا منسٹر بننے والے افراد کے لئے اس سے عمدہ اور اعلی
ٰ کوئی طلسم نہیں ہوسکتا
۞اہل ثروت و دولت حضرات کی مالی حیثیت میں کمی واقع نہیں ہوتی
لہذا اس مقصد کے لئے بھی لوگ بکثرت تیار کرواتے ہیں کہ مال و دولت جس قدر حاصل ہے
اس میں گراوٹ نہیں آئے بلکہ اضافہ ہوتا رہے
۞جس منصب و عہدے پر فائز ہے اس سے تنزل نہیں کر سکتا مطلب یہ
کہ اس تکسیر کی برکت سے منصب یا عہدے کا تحفظ بھی ہوتاہے
۞ غیر معمولی شہرت و عزت کے ساتھ عوام الناس کے دل میں رعب و
ہیبت پیدا ہو
۞بڑے کاروباری افراد کے لئے کاروبار میں بے پناہ ترقی کے
ساتھ مالی نقصانات سے حفاظت رہے
۞بڑے بڑے مقابلہ جاتی امتحانات لکھنے والے اور ریسرچ کرنے
والے افراد کو غیبی مدد فراہم ہو
۞نوکری پیشہ افراد جو کسی بڑی سرکاری یا پرائیوٹ کمپنی میں
اعلی عہدے پر فائز ہوں اور جن کے نیچے سینکڑوں افراد کام کرتے ہوں تو ایسے فرد کے
لئے یہ تکسیر بڑی کارآمد ہے اس کی برکت سے تمام ملازمین تابعدار و فرمانبردار
رہیں
۞نامی گرامی اعلیٰ خاندان کی شان و شوکت کی بقأ کے لئے خاندان کے بڑوں کا نام اس تکسیر میں داخل کرتے
ہیں تاکہ خاندان کا مان سمّان اور مرتبہ ہمیشہ قائم رہے
ان مختصر ظاہری
خواص پر بس نہیں بلکہ یہ تکسیر اپنے اندر
بے شمار باطنی خاصیت سموئے ہوئے ہے غرض یہ کہ تکسیر بنوانے والا جس مقصد کو ذہن میں رکھ کر تکسیر
بنوا تا ہے اس مقصد کو خدا کے فضل سے حسبِ منشأ و مراد پا لیتا ہے
مہرِ سلیمانی کے استعمال کا طریقہ
ہزاروں حرف پر مشتمل ایک بڑی تکسیر جو زعفران و عنبر سے تیار کی گئی ہے اسے آپ سرخ رنگ کے کپڑے میں محفوظ کر سکتے ہیں اس طرح کہ تکسیر کے بڑے کاغذ کو چار پانچ فولڈ کر لیں کہ وہ ایک بڑی کتاب کی سائز کا ہو جائے اور اسی سائز کے مطابق کپڑے یا چمڑے کا ایک غلاف تیار کرے ۔بہتر ہے دھونی ،بخور یا عطرسے معطر کر کے اس میں تکسیر کو رکھیں۔ جمعہ یا اتوار کے دن اپنے گھر میں کسی بھی محفوظ جگہ رکھ دیں ۔
دوسرا طریقہ یہ
ہے کہ اس پوری تکسیر کا فریم بنوا لیں اس طرح کہ پوری تکسیر کے پیچھے سرخ کپڑا
بچھایا جائے اور کپڑے کو عطر سے خوب معطر کرے پھر اس فریم کو مکان یا آفس میں جمعہ یا اتوار
کے دن آویزاں کریں ۔
لوح کے ستعمال کا طریقہ
اور ٹھیک اسی طرح اس پوری تکسیر کا نچوڑ اور
سارے عمل کی کنجی نقش مخمس خالی القلب جو کہ چاندی کے پترے پر ہےاسے بھی سرخ رنگ
کے کپڑے میں سل کر جمعہ یا اتوار کے دن سے
ہمیشہ اپنے پاس رکھیں اگر پاس رکھنا مشکل
ہو تو ایسی جگہ رکھ دیں جہاں ضروری کاغذات یا روپئے پیسے رکھتے ہوں ایسی صورت ہو تو تکسیر اور لوح دونوں کو ایک
جگہ ہی رکھ دیں ،ہر ہفتے جمعرات کے دن نہ
ہو سکے تو مہینے میں ایک بار لوح کو غلاف سے نکال کر بخور دیں اور کپڑے کو عطر
لگائیں پھر بحفاظت رکھ دیں اگر لوح کو کپڑے میں سل لیا ہے تو نکالنے کی حاجت نہیں۔
اللہ تعالیٰ
خوب برکت فرمائے ۔اس لوح کے برکات آپ کی نسل میں جاری فرمائے آمین بجاہ النبی
الکریم ﷺ ۔
