Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Ilm Taseer Wa Khawas | AL AUFAAQ - 14 | Sufi Imran Razvee Sb

علمِ تاثیر و خواص

     دُعاؤں وغیرہ کا اثر اندازہونا یہ ایک حقیقت ہے جس کا کوئی بھی ہوش مند آدمی انکار نہیں کرسکتا ۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نےبعض  اشیاء میں ایسی خصوصیات پیدا فرمادی ہیں جس سے ہر کس وناکس آدمی واقف ہے ۔مشلؒا جڑی بوُٹیوں میں ، اسی طرح دُعاؤں وغیرہ میں بھی اثرات ہیں جیسے کہ الفاظ کے زیروبم سے آدمی متاثر ہو جاتا ہے ۔تعریف اور مذمّت سے انسانی طبیعت خوش اور مشغل ہو جاتی ہےتو دُعاؤں کی تاثیر سے کون انکار  کرسکتا ہے۔ ان تاثیروں کو اصطلاح میں خواص کہتے ہیں ۔ خواص وہ علم ہے جن میں ایسی چیزوں سے بحث کی جاتی ہے جو اسماء باری تعالیٰ ، کتاب اللہ کی آیات اور دُعاؤں کے پڑھنے سے اثرات مرتب ہوجاتے ہیں ۔ چنانچہ شیخ طاشکبری کہتے ہیں نفس اور قلب باری تعالٰی کے اسماء کتاب اللہ کی دُعائیں پڑھنے سے خداوند قدوس کی طرف متوجّہ ہو جاتے ہیں اور اسی توجّہ کی وجہ سے پڑھنے والا غیر مناسب امور سے اپنے آپ کو بے تعلق کر لیتا ہے جس کی وجہ سے اس کے قوتِ استعداد کے مطابق انوارو آثار کا فیضان ہونے لگتا ہے۔ اسی طرح دُعاؤں اور منتر کے خواص سےجھاڑ پھونک کرنے والے  سے بھی حیرت انگیز مورسرزد ہونے لگتے ہیں (مفتاح السعادۃ)

       چنانچہ ملا چلپی نے لکھا ہے کہ ان تاثیرات میں تعجّب کرنےکی کوکئی بات نہیں ہے اس لئے اشیاء کی خصوصیات تو ضروری ہوتی ہیں اور یہ بات متحقق بھی ہے اگر چہ اس کے اسباب نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ اسی لئے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ مقناطیسی قوت لوہے تک کو کھینچ لیتی ہے ۔حا لا نکہ اس کشش کا سبب لوگوں کو بھی معلوم نہیں ایسی طرح ہر چیز میں اللہ نے خصوصیّت رکھی ہے۔ ہاں یہ بات ضرور ہےکہ بعض اشیاء کی خصوصیات واضح اور سمجھ میں آتی ہیں اور بعض کی غیرواضح ادراک سے بالا تر ہوتی ہے ۔ اس ترقی یافتہ سائنسی دَور میں اس مقناطیسی قوت کو حاصل کرلیا گیا ہے اوراسی سے دیگر جدید آلات تیار کرلئے گئے ہیں ۔ اسی لئے قدیم زمانے کی تمام تحقیقات اب بد یہی اور واضح ہو گئی ہیں ۔(الاوفاق۔قسط۱۴)


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )