Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Khatm e Quadriyah Sahreef | AL AUFAAQ | Sufi Imran Razvee Sb

 ختم قادریہ شریف 

    اول ایک سو مرتبہ درودِ غوثیہ پھر پانچ سو مرتبہ حَسْبُنَااللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھے اور ہر سینکڑہ پر ایک مرتبہ نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَنِعْمَ النَّصِیْرُ پڑھا کرے آخر میں ایک سو مرتبہ درود غوثیہ پڑھ کر اس کا ثواب حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو ہدیہً پیش کرے اور مقصد و مراد کے لئے دعاء کرے   ۔

    اس ختم شریف کو ہر ہفتے جمعرات کے دن پڑھ لیا کرے یہ تحفہ ہے آپ تمام احباب و متعلقین و محبین وجملہ طالبین و مریدین کے لئے جو میں اجمیر معلی سے لایا ہوں ۔وہاں قیام کے دوران میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ اس ختم شریف کو خود بھی پڑھوں اورسارے احباب کو بھی پڑھنے کی تلقین کروں اور چونکہ ہمارے مشائخ نے یہ تعلیم فرمایا کہ کسی کوکچھ بتاؤ تو پہلے خود عمل کرو لہذا میں نے جمعرات کے دن خواجہ ہند کے آستانے پر تکمیلِ قرآن کے بعد ہی اس ختم شریف کو پڑھا اور وہاں موجود اپنے چند رشتہ داروں کو بھی پڑھایا یہ ختم قادریہ دافع بلیات کے لئے حصولِ مرادات کے لئے شفائے امراض کے لئے حلِّ مشکلات کے نہایت آزمودہ ہے ۔نہ صرف ہمارے مشائخ قادریہ کے معمول کا ہے بلکہ مشائخ نقشبندیہ کے ہاں بھی نہایت اہتمام سے پڑھا جانے والا ختم ہے ۔اللہ تعالیٰ برکت فرمائے آمین

خاکپائےغوثِ اعظم زیر سایہ ہر ولی             

فقیر قادری محمد عمران رضوی غفرلہ

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )