Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
حضرتِ سیِّدُنا ابوبَکْر دَقَّاق علیہ رحمۃ اللہ الرزاق سے منقول ہے کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا احمد بن عیسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا کہ''ایک مرتبہ میں صحراء میں جارہاتھاکہ اچانک چرواہوں کے دس شکاری کتوں پر میری نظر پڑی۔ مجھے دیکھ کر وہ میری جانب لپکے ، جب قریب آئے تو میں نے مراقبہ شروع کردیا(یعنی دل میں خوفِ خداعَزَّوَجَلَّ کاتصورجمایا)۔اچانک ان کے درمیان سے ایک سفیدرنگ کا کتا نکلااور ان کتو ں پر حملہ کر کے مسلسل میرا دفاع کرتا رہا۔جب میں ان کتو ں سے کافی دور ہوگیاتواس سفیدکتے کودیکھنے کے لئے مڑامگروہ کہیں نظر نہ آیا، نہ جانے کہاں غائب ہوگیا ۔میں کتوں سے اس لئے محفوظ رہاکیونکہ میرے ایک استاذ مجھے خوف سے متعلق سکھایا کرتے تھے ،ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا :'' آج میں تمہیں ایک ایسے خوف کے بارے میں بتاؤں گا جس سے تمام امورِ خیر تمہارے لئے جمع ہوجائیں گے۔'' میں نے پوچھا:'' وہ کیا ہے ؟ '' فرمایا : ''اللہ عَزَّوَجَلَّ کاخوف دل میں بٹھا لینا ۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)