Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Daulat Ke Husool Ke Liye Bismillah Ka Naqsh دولت کے حصول کے لئے بسم اللہ کا نقش

دولت کے حصول کے لئے بسم اللہ کا نقش 
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول 
یہ نقش بسم اللہ شریف کا حصول مال و زر کیلئے از حد مفید اورلاجواب ہے عرصہ ۱۵ سالوں سے فقیر کے معمول میں ہے میں نے مختلف طریقوں سے اس کی زکاتیں ادا کی اور اس کے فوائد و ثمرات بہت زیادہ ہے نو چندی جمعرات کو اول ساعت مشتری میں لکھ کر پاس رکھے تو مال و زر میں اضافہ ہو فاقہ کشی کبھی پاس نا بھٹکے شرف مشتری یا شرف شمس میں اس کی لوح تیار کرے تو بہت جلد امیر کبیر ہو جائے۔
نقش کو عمل میں لانے کا طریقہ ہمارے احباب کیلئے پیش کرتا ہوں ویسے تو بلا زکات ہی محض اجازت سے یہ نقش کام کرتا ہے لیکن عاملین کیلئے اس کی معمولی ریاضت میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس سے وہ خود اس کے برکات سے مالا مال ہونگے اور ان کا حوصلہ بھی بڑھے گا
چاہئے کہ عروج ماہ میں جمعرات کے دن سے شروع کرے اور روزانہ بعد نماز فجر طلوع آفتاب کے فوراً بعد
۱۹ نقوش زعفران سے لکھ کر ہر نقش پر ۱۹ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کرے اول آخر درود ۳ بار پھر آٹے میں لپیٹ کر ان نقوش کو دریا میں ڈالے یا ایسے بڑے تالاب یا حوض میں جن میں مچھلیاں بکثرت ہو ں یہ عمل ۱۹ دنوں تک کرے انشاء اللہ ۱۹ دنوں
میں قدرت خدا واندی کا مشاہدہ کریگا پھر جس حاجتمند کو چاہے صحیح وقتوں میں لکھ کر دیا کرے باذن اللہ موثر پائے گا
تصحیح
 اس نقش کے جس خانے میں رزاق ہے اس میں واحد بھی ہوگا


 


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )