Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Naqsh Bismillah Mazhar o Muzmar Ki Khasiyat نقش بسم اللہ مظہر و مضمر کی خاصیت


نقش بسم اللہ شریف مظہر و مضمرکی خاصیت
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
نقش مظہر و مضمربرائے جملہ حاجات دینی و دنیا وی کیلئے عروج ماہ نو چندی جمعرات یا جمعہ کو پہلی ساعت میں لکھے ایک ایسا کاغذ جس کی دونوں جانب نقش مربع کے خانے ٹھیک ایک دوسرے کے پیچھے بنانا ہے اور ایک جانب عددی نقش جسے مضمر اور دوسری جانب حرفی یا عربی نقش جسے مظہر کہتے ہیں زعفران سے لکھنا ہے نقش لکھنے سے قبل کاغذ پر ۱۹ مرتبہ درود غوثیہ پڑھ کر دم کرے اور نقش مکمل کرنے کے بعد سات سو چھیاسی ۷۸۶ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑ ھ کر دم کر ے جس مقصد کے لئے لکھا جائیگا وہ مقصد ضرور پورا ہوگا نقوش یہ ہیں
استعمال کا طریقہ 
نقش کو چاندی کے خول میں بند کرکے بچیوں کو استعمال کرائیں ان کی شادی سے لیکر سسرال ، اولاد اور صحت کسی بھی مقصد کیلئے اور مرد یا لڑکے کو ہرے کپڑے میں سل کر موم جامہ کرکے ہر مقصد خیر کیلئے پہنائے
نوٹ
عاملین و احباب جنہیں اجازت ہے وہ دوسروں کو لکھ کر دے اور عوام الناس میں ہر کوئی خود اپنے لئے لکھ سکتا ہے


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )