Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Naqsh Ya Taweez Ascending Order Me Bhara Jata Hai 🇮🇳 نقش یا تعویذ اسینڈینگ آرڈر میں بھرا جاتا ہے



احباب میں کسی نے سوال کیا ہے کہ کتابوں میں بعض ایسے بڑے نقش ہوتے ہیں  جس کے چال کا پتہ نہیں ہوتا تو وہ کس طرح بھرا جائےگا ، تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ کوئی بھی نقش جو بھرا جاتا ہے وہ ascending order میں بھرا جاتا ہے یعنی نقش کے خانوں میں پر کئے گئے  اعداد میں جس خانے میں سب سے چھو ٹا عدد ہوتا ہے وہاں سے نقش کی رفتار شروع ہوتی ہے اور  وہ اس نقش کا پہلا خانہ ہوتا ہے چاہے وہ نقش مربع ہو یا مثلث یا مخمس یا مسدس یا مثمن وغیرہ وغیرہ ، ۹ خانے کا نقش ہو یا ۱۰۰ خانے کا اس کا پہلا خانہ وہی ہوگا جس میں سب سے کم عدد ہے ،اور یہ بتایا جا چکا ہے کہ کوئی بھی نقش جو بھرا جاتا ہے وہ ascending order میں ہی بھرا جاتا ہے لہذا آپ با آسانی بڑے سے بڑا نقش ascending order کو فالو کرتے ہوئے بھر سکتے ہیں ، ہاں بعض نقوش میں کسر ہوتا ہے تو اس کا بھی پتا آپ کو نقش بھرنے کے دوران ہو جائےگا مثلا آپ نقشِ مخمس پر کر رہیں ہیں اور یہ نقش تین کسر کے ساتھ پرکیا گیا ہے تو اس کے خانہ نمبر دس میں مثلا ۱۰۰۲ ہوگا تو اسکے بعد خانہ نمبر گیارہ میں ۱۰۰۳ کے بجائے ۱۰۰۴ ہوگا ، اور ایک مشورہ احباب کو یہ بھی دونگا کہ جب آپ کوئی بڑا نقش پہلی بار لکھنے کا ارادہ کریں تو مطلوبہ وقت سے پیشتر رفلی کئی مرتبہ اسے پراکٹس کر لیں تاکہ عین وقت پر الجھن و پریشانی کا سامنا نا ہو ، اور میں اپنے احباب کو مثلث و مربع  کی بڑی زکات کے علاوہ تمام تر نقوش کی معمولی زکات بھی دلواتا ہوں جس سے انہیں ان نقوش کے لکھنے کا نا صرف اتفاق ہوتا ہے بلکہ وقتِ ضرورت بلاجھجھک  مکمل اعتماد کے ساتھ بڑے سے بڑا نقش پر کر نے کا ان کے اندر ملکہ پیدا ہو جاتا ہے


دعاء گو
فقیر قادری گدائے چشتی
محمد عمران رضوی القادری
کلکتہ ۔الہند

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )