Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Dairah Ism e Azam Ya Allah 🇮🇳 دائرہ اسم اعظم یا اللہ

 امام بونی فرماتے ہیں کہ علامہ  خوارزمی رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ میرے دل میں ہاتفِ غیبی نے ندا کی اسم اعظم اللہ کی معرفت حاصل کرنا چاہیئے چنانچہ میں سات سال تک اسی تلاش میں مصروف رہا آخر کار ملک چین میں شیخ کبیر نامی نابینا بزرگ سے  میری ملاقات ہوئی  جو علم ہندسہ کے ماہر تھے اور اسماء الہی کے مرتاض بزرگ تھے میں اپنا مطلب ان سے بیان کیا تو انہوں نے فرمایا ائے بیٹے اسماء الہی تمام تر عظیم ہیں میں نے جہ ہاں پیر ع مرشد مجھے اس اسم جامع کی معرفت درکار ہے جس میں طبائع اربعہ موجود ہوں تو انہوں نے میری طرف منھ کر کے کہا سنو کیا تم کو اسماء ِ مخزونہ مثل ثاقوفہ بلعم بن باعور اور ثاقوفہ موسی اور بعض وہ اسماءِ مسلسل جو علم سیمیا میں کارآمد ہیں ،معلوم ہیں  ؟میں نے کہا جی حضور معلوم ہیں  تب مجھ سے فرمایا میرے قریب آجاو اور خود بھی ایک قدم آگے بڑھ کر بالکل میرے نزدیک ہو کر کہا اسم اعظم وہ ہے جس کی وجہ سے ہر ایک کو گویائی کی قوت ملی یہی اسم عصائے موسی ٰ پر کندہ تھے اور اسی اسم کو پڑھا کرتے تھے وہ اسم اسمِ ذات اللہ ہے جس میں طبائع اربعہ موجود ہیں پھر فرمایا ٹھہرو میں ابھی تمہیں اس کا دائرہ دکھاتا ہوں لیکن اس وقت وہ ان کے پاس موجود نہیں تھا آخر کار انہوں نے ایک صندوقچہ کھول کر اس میں سے ایک لپٹا ہوا کاغذ نکال کھولا جس میں بہ خطِ حمیری ایک دائرہ میں اسماء تحریر تھے  وہ مجھے دکھایا میں کہا اس کی تشریح و وضاحت فرمایئے تو کہا ائے بیٹے میں تمہیں اس کے معانی اور اس کے مخصوص اقسام بتاتا ہوں چنانچہ میں نے شیخ کے دست مبارک کو بوسہ دیا انہوں نے فرمایا اسماء الہی کی معرفت اسرارِ الہی میں سے ایک پوشیدہ راز ہےجو اہل اللہ اور افراد کو حاصل ہوتے ہیں پھر وہ دائرہ میرے سامنے رکھ  عجیب و غریب امور اسراری الہی مجھے بتلائےاور نصیحت کی کہ اس کی قدر کرنا اور نااہل لوگو سے اس کی حفاظت کرنافرمایا اسم ذات اللہ کی فضیلت دیگر اسماء پر ایسی ہے جیسے شبِ قدر کو دوسری راتوں پر ہے،پھر اس دائرے کی نقل کر کے میں نے اس کے خواص و اثرات پوچھے تو شیخ نے ارشاد فرمایا اس کے خواص بے حد و بے شمار ہیں مثلا ً  جب کسی بادشاہ یا حاکم سے ملاقات کرنی ہو تو اس دائرے کو مشک و زعفران سے سفید حریر کے کپڑے پر لکھ کر خوشبو کی دھونی دے اور ان اسماء کو پڑھ کر اپنے پاس رکھ لے اور حاکم کے پاس جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو مہربان کر دے گا اور کل مخلوق کے دلوں میں اس کی محبت ڈال دے گا جو شخص دائرہ کے حامل کو دیکھے گا خوف کرے گا اور ہرن کی جھلی پر لکھ کر حاملہ عورت اپنے پیٹ پر باندھے تو آسانی سے ولادت ہو اگر مرگی کی بیماری والا یا مجنون یا کمزور اس دائرہ کو اپنے پاس رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کو عافیت دے اسی طرح ریاح اور سوداوی والوں کو بھی اس سے صحت ہوتی ہے اور اگر اس کو چینی مٹِی کے پلیٹ کر زعفران سے لکھ کر پلائیں تو شفاء ہو گی ،محبت کے واسطے ہفتہ کے روز لکھ کر اپنے پاس رکھیں اور جلبِ منفعت،دفع آسیب،رد سحر،حصولِ برکت اور شفاء امراض کے واسطے نیک ساعت میں ہرن کی جھلی یا سفید کاغذ پر لکھیں فقیرِ قادری عرض کرتا ہے یہ دائرہ لاجواب و بے مثال ہے احباب کو جہاں کسی نقش کے انتخاب میں دشواری ہو وہاں اس دائرے کا انتخاب کریں اللہ تعالی ہم سب کو علمِ نافع عطاء فرمائے آمین



Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )