Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
الاوفاق۱۱؎
آیت کریمہ وعندہ مفاتیح الغیب کا یعلمھا (الی) الافی کتٰب مبین عروج ماہ میں یکم تاریخ سے سات تاریخ تک روزہ رکھے اور کلام نہ کرے اور اکثر یا حی یا قیوم ورد رکھے اور گیہوں کی روٹی اور نمک لاہوری کھائے ساتویں روز بعد نماز عشاءاس آیت کریمہ کو ایک ہزار بار مع بسم اللہ شریف ایک نشت میں پڑھے اول وآخر درود شریف ۱۱۔۱۱ بار درود شریف یہ ہے ۔اللھم صلی علی سید نا محمد وعلی ال سیدنا محمد بعد د کل معلوم لک اور اس عمل کا ثواب حضور پر نور سید عالم ﷺ پھراپنے والدین(اگر باحیات ہیں تو صحت و سلامتی کی دعاء) اور تمام مومنین و مومنات کو پہنچائے ، نیز اپنے پیر و مرشد یا صاحب عمل کی روح کو بھی اگر وفات پاچکے ہوں ورنہ اس کی سلامتی کی دعا کرے اور اگر پڑھنے کے دوران شکل نورانی نظر آئے اور کوئی چیز عطاکرےبااحتیاط اپنے پاس رکھے اور جو کچھ دن بھر حاصل ہو اسے خرچ کردیا کرےاور اس عمل کو کسی سے نہ بتائے,اس آیت مبارکہ کا نقش ہمیشہ اپنے پاس رکھے
(اجازت اور پرہیز
لازمی ہے,فقیرِ قادری کی نگرانی میں اس
عمل کو اہل حضرات کر سکتے ہیں)