Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

CHARAGH HISAAR O RADDE SEHAR چراغِ حصار و ردِّ سحر (The siege and repulsion magic lamp)



چراغِ حصار و ردِّ سحرکا تعارف

بعونہ ٖ تعالیٰ یہ چراغ مفید ہے  ردسحر ہمہ اقسام و دفع بندش و حصار ِ مکان کیلئے

ہر قسم کے علوی و سفلی سحر جادو کی کاٹ اور ہر طرح کی بندش کی توڑ کے لئے روشن کرتے ہیں  چراغ  ردِّ سحرکےطاقتور موکلین سحر ی و جادوئی طلسمات کو باذن اللہ باطل کر دیتے ہیں خواہ وہ قبرستان میں دفن ہو یا شمسان میں گڑا ہو ،شیاطین جو سحر کے ذریعہ مسلط کرائے جاتے ہیں ان سب کا صفایا اس با برکت چراغ کے موکلین کے ذریعہ سے ہو جاتا ہے،یہ چراغ جس مکان میں روشن ہوگا وہاں کسی قسم کا سحراور اثر باقی نہیں رہ سکتا ایک ایک شیطان کو جو جادو کرنےوالے بھیجتے ہیں مکان سے کھدیڑ دیا جاتا ہے اور چراغ کے مسلسل روشن ہونے کی وجہ سے موکلینِ ارضی و سماوی   کا ایک روحانی حصار اس مکان یا مریض کے گرد قائم ہوجاتا ہے جو کسی بھی قسم کے سحر ی شیاطین کو مکان یا مریض کے قریب نہیں آنے دیتے  ،اس چراغ سے جادوگروں اور دشمنوں کے ممکنہ حملوں کو بھی روکا جا سکتا ہے مثلاًجب  آپ کو یقین ہو کہ کوئی آپ پریا آپ کے گھر پردشمنی کی وجہ سے  شیطانی عمل کرائے گا تو ایسے وقت میں یہ چراغ ایک مضبوط روحانی ڈھال کا کام دے گا ، چراغ رد سحر سے ہمہ اقسام کے سحر کی کاٹ اور اس کا  علاج ممکن ہے مثلاً سحر تفریق ،سحر المرض،سحر الوسواس،سحرہواتف،سحرتعطیل الزوج،سحرتخیل،سحرتحریش الشیاطین،سحرالمحبت،سحر الربط،سحر النزیف،سحرالخمول،سحرالجنون وغیرہ وغیرہ ،چراغ ردِّ سحر ایسے مریض کو بھی نافع ہے جس پر کسی عمل کی رجعت ہوئی ہے اور وہ اس وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کا شکار ہے ،اور اس چراغ سے ایسے مریضوں کا علاج بھی ممکن ہوجاتا ہے جن کو علاج کے طور پر تعویذ وغیرہ پہنانا اور پلانا مشکل ہوتاہے  ،یہ چراغ مرد و عورت ہر کوئی روشن کر سکتا ہے اس دوران کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں بس جگہ اور وقت کی پابندی کے ساتھ چراغ روشن کرنا چاہئیے تاکہ معالجات مکمل  ہو سکے  ،اس چراغ کے روشن کرنے کی ترکیب چراغ کے ساتھ دی جاتی ہے ،ہمارے یہاں یہ چراغ اوقاتِ مخصوصہ میں نہایت اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ،اس چراغ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ  سحر جادو کے علاج کے ساتھ ساتھ یہ چراغ حصار ِ مکان ودکان و کارخانہ کا بھی کام دیتا ہے گویا ایک شاندارآلہ حصار و حفاظت بھی ہے اور موجبِ خیر و برکت بھی  ،یہ فقیر قادری کا ایک  روحانی صدری تحفہ ہے  احباب و متعلقین و روحانی عاملین و معالجین کے لئے بعونہٖ و  بفضلہ تعالیٰ   

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )