Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Kashful Qulub Aur Yaksoi Ka Amal کشف القلوب اور یکسوئی کا عمل

 

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#4 

کشف القلوب اور یکسوئی کا عمل

 

کسی بھی فن میں کامیاب ہونے کے لئے انسان کے دل و دماغ کا یکسو ہونا ضروری ہے خاص کر فنِّ عملیات و نقوش میں کہ جب تک عامل کا ذہن منتشر ہوگا اس کے اعمال ناقص اور نقوش بے اثر ہوں گے ،پھر آگے ترقی کا مدار بھی یکسوئی اور صفائے قلبی پر منحصر ہے لہذا  احباب کے لئے کشف القلوب اور یکسوئی حاصل کرنے کے لئے سورہ یسین  اور اسماءِ موکلینِ باطنی حروفِ تہجی کا ایک خاص صدری عمل پیش خدمت ہے، عامل کوچاہئے کہ تہجد کا اہتمام کرے اس کے لئے عشاء کے بعد جلد سو جائے تاکہ تہجد میں بیدار ہونے میں دشواری پیش نہ آئے  ،جب بیدار ہو تو حضوری قلب کے ساتھ وضو بنائے اور جس قدر نفل ادا کرنا چاہے ادا کرے کم از کم چار نفل دو سلام سے ادا کرے اب درودشریف کوئی سا طاق مرتبہ پڑھ کر تعوذ و تسمیہ کے ساتھ سورۃ یسین شریف کا ورد شروع کرے  جب یسین شریف کے پہلے مبین پر پہنچے تو   الف تا یا حروفِ تہجی موکلینِ باطنی کے ساتھ   ایک مرتبہ پڑھے جب دوسرے مبین پر پہنچے تو دو مرتبہ پڑھے جب تیسرے مبین پر پہنچے تو تین مرتبہ پڑھے اسی طرح چوتھے  پر چار مرتبہ پانچوے پر پانچ مرتبہ  چھٹے  پر چھ مرتبہ اور ساتویں مبین پر سات مرتبہ پڑھے  یہ کل اٹھائیس ہو جائیں گے،اس عمل کی خاصیت یہ ہے کہ دل پر ایک سکون طاری ہو جائےگا  اور لا یعنی خیالات دل میں جا گذیں نہیں ہوں گے  اور دن بھر طبیعت میں ایک قسم کا ٹھہراو    رہے گا نہ ذہن منتشر ہوگا نہ دل پریشان ، بلکہ یکسو ئی کی نعمت حاصل ہونے لگے گی  ،ایک ہفتے میں ہی یوں ہوگا کہ آپ کے دل میں پیش آنے والے واقعات یا کسی خبر یا دوست احباب کے مافی الضمیر سے آگاہی ہونے لگے گی اور یہ بہت معمولی بات ہے ،ایسا ہونے پر اترانا نہیں چاہئے نا خودی کے زعم میں مبتلا ہونا چاہئے اور نا ہی کسی کے سامنے شیخی بگھارنا چاہئے بلکہ واقعات و اخبار سے محض اپنے کشف کی تصدیق کرتاجائے اور اپنے ایمان کو جلا بخشتا رہے اور یکسوئی کا لطف اٹھاتا رہے ،اس عمل کا حاصل یہی ہے لہذا کوئی کم ضرف اگر یہ سمجھے کہ وہ اس عمل کو کرکے لوگوں کے دلوں کے بھید جان لےگا تو جاننا چاہئے کہ ایسی ردّی فکر والا کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا اسے چاہئے کہ پہلے اپنی فکر کی اصلاح کرے پھر اس میدان میں قدم رکھے ،جب یکسوئی حاصل ہونے لگے  تو سمجھ لینا تمہاری جہاز اب رنوے پر دوڑ نے والی ہے پھر آگے پرواز بھی کرنا ہے