Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدِنَا خَاتِمٌ ﷺ
اس اسم پاک کے اعداد ایک ہزار اکتالیس ہیں اس کے معنی ہیں ۔ ختم کرنے والے تمام کرنے والے یعنی آخری نبی آخری پیغمبر تمام انبیاء کی نبّویت ختم کرنے والے حضرت محمد مصطفٰےصلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃالسلام نے ارشاد فرمایا کہ میرے اور مجھ سے پہلے گزرے انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے بہت ہی خوبصُورت بنایا لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑدی تو لوگ اس کے ارد گرد پھر تے تھے اور حیرت کا اظہار کرتےتھے کہ یہ ایک اینٹ کی جگہ کیوں خالی رکھی گئی ۔ تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں ابنیاء کا خاتم ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں (بخاری شریف سنن ابوداود )حضورنبی کریم علیہ الصّلوٰۃ و السلام کے اس صفاتی اسم پاک کی فضلیت بہت زیادہ ہے اگر کسی کی کوئی ایسی مُراد ہو جو پُوری نہ ہوتی ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ اتوار کے دن باوضو حالت میں ستر مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر باگاہ ِ الہیٰ میں دُعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ جوبھی جائز مراد ہوگی بہت جلد پوری ہوجائے گی۔کسی بھی ناگہانی مشکل اور پریشانی کی صُورت میں وضو کرکے قبلہ رُخ ہو کر بٹھے اور نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ ایک ہزار ایکتالیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور عجزوانکساری کے ساتھ دُعا مانگے سات یوم تک بلاناغہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل وپریشانی دُور ہو جائے گی ۔ اگر سات یوم تک مطلوبہ مقصد میں کامیابی نہ ہو تو چودہ دن تک اسی طرح عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ ضرور مشکل آسان ہو جائے گی۔