Featured Post

Amaliyat Course October 2026 | عملیات کورس جمادی الاولی | Sufi Imran Razvee | Idara Roohani Imdad

Image
  عملیات کورس جمادی الاولی [اکتوبر] ﷽ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم عملیات کورس ماہ جمادی الاولی ۱۴۴۸ ھجری؎ اکتوبر ۲۰۲۶ عیسوی کی تاریخیں احباب نوٹ فرما لیں۔ [۱] عمل سورہ یس شریف (سات روزہ) ؎۲۲ اکتوبر [۲] عمل دعا جامع المطلوب (گیارہ روزہ)؎ ۲۲ اکتوبر [۳] عمل درود تاج شریف (گیارہ روزہ)؎ ۲۲ اکتوبر [۴] عمل بسم اللہ شریف (گیارہ روزہ) ؎ ۲۲ اکتوبر [۵] عمل حزب البحر شریف (بارہ روزہ) ۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۶]عمل سی و سہ آیات (بارہ روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۷] عمل دعائے حیدری شریف (بارہ روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۸] عمل یا کافی الموسع لما خلق (بارہ روزہ) ؎۲۱ اکتوبر [۹] عمل یا اللہ المحمود فی کل (چالیس روزہ) ؎۲۲ کتوبر [۱۰] عمل بسم اللہ شریف (چالیس روزہ) ؎۲۲ اکتوبر [۱۱] عمل آیۃ الکرسی شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۱۲] عمل آیت قطب شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۱۳] عمل عمل سورہ مزمل شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۱۴] عمل سورہ کوثر شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۱۵] عمل سورہ اخلاص شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۱۶] عمل ناد علی شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر [۱۷] عمل ناد علی کبیر  (تین...

Khilaye Hue Jadu Ka Elaj سحر الطعام کا روحانی علاج (A cure for fed magic)

 


از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#8 

سحر الطعام کا روحانی علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم

سحر جادو کی قسموں میں ایک قسم سحر الطعام ہے یہ سحر کی قسموں میں سب سے خطرناک قسم ہے کیوں کہ اس میں جادو  ماکول و مشروب  کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں جادو یا تسخیر کا عمل کر کےدیا جاتا ہے یا کسی مخصوص شئے پر جادو کر کے کھانے میں شامل کرا دیا جاتا ہے سحر الطعام کبھی جائز مقاصد کے لئے بھی کرتے ہیں جیسے شوہر یا بیوی کے درمیان الفت و محبت کے لئے اوراکثر مقاصد ناجائز ہوتے ہیں جیسے کسی کو اپنے قابو میں کر نا ،کسی کو بیمار یا مجنون بنانا،کسی کی زبان بندی کرنا ،کسی کو کسی کا مخالف کرنا غرض یہ کہ جس مقصد کے لئے کیا جاتا ہے مسحور پر اسی قسم کا اثر مرتب ہوتا ہے مثلا ً کسی کو بیمار کرنے کے لئے کھانے پینے کی چیزوں میں اس قسم کا جادو شامل کر دیا جائے تو ایسا مسحور لا علاج امراض میں گرفتار ہوجاتا شروعاتی دور میں ہی اگر باقائدہ اس کا روحانی کر لیا جائے تو معاملہ رفع دفع ہوجاتا ہے وگرنہ یہ خطرناک صورت اختیار کرتا ہے اور تمام تر علاج و معالجے کے بعد بھی مریض کو شفاء نہیں ملتی اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جادو مریض کے رگ و پئے میں سرایت کر جاتا ہے اور جس طرح جادو کے عوامل پوشیدہ ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح مریض کو ہونے والی بیماری کی وجہ بھی پوشیدہ ہو جاتی ہے لہذا جب ایسا محسوس ہو شک شبہ ہو تو فوراً کسی روحانی معالج سے رابطہ کرنا چاہئے ۔

علاج سحر الطعام

اس سحر کا علاج  سورہ والصفات میں موجود ہے روحانی معالج کو چاہئے کہ سورہ والصافات کو از اول تا آخر لکھے اور اس کے ساتھ الحمد شریف آیۃ الکرسی اور اخیر کے تینوں قل یہ سب ایک بڑے کاغذ پر زعفران سے لکھے اور تاکید کریں کہ اس کاغذ کو کسی بڑے کانچ کے ضرف میں ڈال کر اتنا پانی بھرے کے ۷ دن میں وہ پانی روزانہ نہار منھ پی کر ختم کرے   اور اس کے ساتھ اسی سورۃ کا نقش مربع اکتالیس عدد لکھے   ان میں سے ایک نقش مریض کے گلے میں ڈالے اور چالیس نقوش پینے کے واسطے دے   یہ نقوش سات دن کے بعد شروع کرائیں  اس کے ساتھ جلانے کے لئے نقش سیفی لکھ کر دیں کہ مریض روزانہ اپنے چہرے اور پورے جسم پر مل کر آگ میں جلائے ان شاء اللہ سحرالطعام کا خاتمہ ہوگا  نقش مربع سورہ والصافات یہ ہے۔

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )