Amaliyat Course October 2026 | عملیات کورس جمادی الاولی | Sufi Imran Razvee | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
چراغ رد سحر ہمہ اقسام علوی و سفلی سحر جادو کی کاٹ اور ہر طرح کی بندش کا توڑ
کے لئے روشن کیا جاتا ہے اس چراغ کےطاقتور موکلین سحر ی و جادوئی طلسمات کو باطل
کر دیتے ہیں خواہ وہ قبرستان میں دفن ہو یا شمسان میں گڑا ہو ،شیاطین جو سحر کے
ذریعہ مسلط کرائے جاتے ہیں ان سب کا صفایا اس با برکت چراغ کے موکلین کے ذریعہ سے
ہو جاتا ہے،یہ چراغ جس مکان میں روشن ہوگا وہاں کسی قسم کا سحراور اثر باقی نہیں
رہ سکتا ایک ایک شیطان کو جو جادو کرنےوالے بھیجتے ہیں مکان سے کھدیڑ دیا جاتا ہے
اور چراغ کے مسلسل روشن ہونے کی وجہ سے موکلین کی جماعت کا ایک روحانی حصار قائم
ہوجاتا ہے جو کسی بھی قسم کے سحر ی شیاطین کو مکان یا مریض کے قریب نہیں آنے
دیتے ،اس چراغ سے جادوگروں اور دشمنوں کے
ممکنہ حملوں کو روکا جا سکتا ہے مثلاً آپ کو اندیشہ بلکہ یقین ہو کہ کوئی آپ
پریا آپ کے گھر پر شیطانی عمل کرائے گا، چراغ رد سحر سے ہمہ اقسام کے سحر کی کاٹ
اور اس کا علاج ممکن ہے مثلاً سحر تفریق
،سحر المرض،سحرالوسواس،سحرہواتف،سحرتعطیل الزوج،سحرتخیل،سحرتحریش
الشیاطین،سحرالمحبت،سحر الربط،سحر النزیف،سحرالخمول،سحرالجنون وغیرہ وغیرہ ،چراغ
ردِّ سحر ایسے مریض کو بھی نافع ہے جس پر کسی عمل کی رجعت ہوئی ہے اور وہ اس وجہ
سے مختلف قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کا شکار ہے ،اس چراغ سے ایسے مریضوں کا
علاج بھی ممکن ہوجاتا ہے جن کو علاج کے طور پر تعویذ وغیرہ پہنانا اور پلانا مشکل
ہوتا ،یہ چراغ مرد و عورت ہر کوئی روشن کر سکتا ہے اس کے چلے کے دوران کسی قسم کا
کوئی پرہیز نہیں ہوتا بس جگہ اور وقت کی پابندی کے ساتھ چراغ روشن کرنا چاہئیے
تاکہ کامل طور پر استفادہ ہو سکے ،اس چراغ
کے روشن کرنے کی ترکیب چراغ کے ساتھ دی جاتی ہے ،ہمارے یہاں یہ چراغ اوقاتِ مخصوصہ
میں نہایت اہتمام کے ساتھ تیار کرایا جاتا ہے ،اس چراغ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے
کہ اس سے سحر جادو کے علاج کے ساتھ حصار ِ مکان و کارخانہ وفیکٹری کا کام بھی لے
سکتے ہیں ۔گویا ایک شاندار آلہ حصار و
حفاظت بھی ہے اور موجب خیر و برکت بھی۔یہ فقیر قادری کا ایک روحانی صدری تحفہ
ہےاحباب و متعلقین اور روحانی عاملین و معالجین کے لئے بعونہ وبفضلہ تعالیٰ۔
ادارہ روحانی امداد
مرکز روحانی علاج و رہبری (آن لائن)
واٹس ایپ 9883021668