Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
خدائے مالک الملک
حقیقی بادشاہ یعنی وہ زمین وآسمان اور
تمام عالم کا حقیقی بادشاہ ہے دونوں جہاں اسی کے تصرف اور قبضہ میں ہیں وہ سب سے
بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج لہٰذاجب بندہ نے اس کی یہ حیثیت وصفت جان لی تو اس
پر لازم ہے کہ اس کی بارگاہ کا بندہ وغلام اور اسی کے درکاگدا بنے اور اس کی اطاعت
وفرمانبرداری کے ذریعہ اسی کے آستانہ عزت وجاہ کی طلب کرے ۔ نیز بندہ پر لازم ہے
کہ اس کی بارگاہ قدرت وتصرف سے تعلق پیدا کرے اس کے علاوہ ہر ایک سے کلیتہ ًبے
نیاز ی اختیارکرے۔
نہ کسی سے اپنی ضرورت وحاجت بیان کرے اور
نہ کسی سے ڈرے نہ امید رکھے اپنے دل اپنے نفس اور اپنی قلب کی دنیا کا حاکم بنے
اور اپنی اعضاء اور اپنی قویٰ کو قابو میں رکھ کر اس کی اطاعت و عبادت اور شریعت
کی فرمانبرداری مین لگادے تاکہ صحیح معنی میں اپنے وجود کی دنیا کا حاکم کہلائے۔
خاصیت جو شخص اس اسم کو القدوس کے
ساتھ (یعنی ملک القدوس) پابندی کے ساتھ پڑھتا رہے تو اگر وہ صاحب ملک اور سلطنت
ہوگا تو اس کے ملک اور سلطنت کو اللہ تعالٰی قائم ودائم رکھے گا اور جو صاحب سلطنت
نہ ہو گا تو اس اکی برکت سے اس کا اپنا نفس مطیع وفرمانبردار رہے گا اور جو شخص
اسے عزت وجاہ کے لئے پڑھے تو اس کا مقصود حاصل ہوگا اور اس بارہ میں یہ عمل مجرب
ہے۔
حضرت شاہ عبدالرحمن نے اس کی خاصیت یہ
لکھی ہے کہ جو شخص اس اسم "الملک" کو روزانہ نوے بار پڑھے تو نہ صرف یہ
کہ روشن اور تو نگر بلکہ حکام وسلاطین اس کے لئے مسخر ہوجائیں گے اور عزت واحترام
اور جاہ کی زیادتی کے حصول کے لئے مجرب ہے۔