Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدُنَاحَرِیْصٌﷺِ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعدادتین سو آٹھ (308)ہیں اور اس کے معنی ہیں مومنوں پر حریص۔یہ حضور نبی کریم صلے
اللہ علیہ وسلم کا صفاتی اسم پاک ہے ۔ اس کی فضلیت یہ ہے کہ اگر کسی کے پیٹ میں
درد ہو تو باوضو حالت میں دس مرتبہ پڑھ کرپانی پر دم کرے اور مریض کوپلائے انشاء
اللہ تعالیٰ پیٹ درد ختم ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ شفائے کا ملہ نصیب فرمائے گا
کسی کی کوئی جائز حاجت ہو پوری نہ ہو تو وہ باوضو حالت میں نماز عصر کے بعد تین سو
آٹھ مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے اکیس یوم تک بلاناغہ یہ
عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ حاجت روائی ہو گی۔