Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدُنَاطَابَ
طَابَﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعدادچوبیس (24)ہیں اور اس کے معنی
ہیں پُر مسرت ،خوش وخرم یہ حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک
ہے اور یہ تورات میں مذکورہ ہوا ہے ۔اس اسم پاک کی فضلیت بہت زیادہ ہے جوکوئی یہ
چاہے کہ وہ چشم خلائق میں مقبُول ومعزز ہوجائے تو وہ روزانہ نماز فجر کی ادائیگی
کے بعد تین سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بناے ان شاء اللہ تعالیٰ لوگوں
میں ہر دلعزیز ہوگا۔اللہ تعالیٰ اسے نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا
اس کے دل میں خدمتِ خلق کا جذبہ اُجاگر کردے گا۔اگر کوئی بدمزاج اور چڑ چڑا ہو بات
بات پر آگ بگولہ ہوجاتا ہو اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعد چوبیس مرتبہ یہ اسم
پاک پڑھ لیا کرے بفضلِ باری تعالےٰ طبیعت میں نرمی پیدا ہوگی اور چڑ چڑا پن دُور
ہوجائےگا۔