Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدُنَازَکِیٌّﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعدادسنتیس (37)ہیں اور اس کے معنی پاکیزہ ،پاک،معطر،طیّب یہ حضُور نبی کریم
علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا صفاتی اسم پاک ہے اس کے فضائل بے شمار ہیں ۔ اگر کوئی
اخلاق باختہ ہو کسی کے ساتھ بھی ٹھیک طرح سے گفتگو نہ کرتا ہو اس کی عادت سے اس کے
گھر والوں کو بہت کوفت پریشانی ہو تی ہوتو چاہیئے کہ باوضوحالت میں ایک سو اکیس
مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر نماز فجر کے بعد اس پر دم کیا جائے گیارہ یوم تک بلاناغہ
اس طرح کیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے اخلاق ٹھیک ہوجائیں گے۔جس کے باطن میں
خباثت ہو شرارتی ذہن رکھتا ہو مگر خود بھی اپنی اس عادت سے چھٹکارا چاہتا ہو کسی
بھی طرح اس کی یہ عادت اس سے چھوٹتی نہ ہو تو وہ ہر نماز کے بعد سینتیس مرتبہ اس اسم
مبارک کو پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کی
بُری عادات چھُوٹ جائیں گی اللہ تعالیٰ اس اسم پاک کی برکت کے طفیل اس کا باطن پاک
وصاف کردے گا۔ اور اس کا قلب اچھائی کی طرف رغبت کرے گا۔