Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
اس اسم پاک
کے اعداد آٹھ سو چھہتر (۸۷۶) ہیں اور اس کے معنی ہیں ۔ سب سے زیادہ سخاوت کرنے والے ۔ جہان بھر سے زیادہ سخاوت کرنے والے،
سب سے بڑھ کر سخی ۔حضُور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اس صفاتی اسم پاک کو
پڑھنے کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول
بنالے تو وہ مخلوق میں کسی کا محتاج نہ
رہے گا اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم نازل فرمائے گا۔ اگر کوئی قناعت
پسندی اختیار کرنے کا خواہاں ہو مگر اس کا
دل دنیاوی چمک دمک دیکھ کر لالچ کرتا ہو اور اسے حرص پر اُبھارتا ہو تو اُسے
چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز فجر کے بعد
باوضو حالت میں ایک سو گیارہ مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں دُعا
مانگے اس عمل کی مداومت کرنے سے ان شاء اللہ تعالےٰ اسے قلبی سکون عطا ہوگا قلب
لالچ کی طرف راغب نہ ہوگا اور وہ قناعت کی دولت سے مالامال ہوگا۔