Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

TASBEEH E RAMADAN 2026 | تسبیح رمضان ۱۴۴۷ | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

تسبیحِ رمضان 2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و علی رسولہ الکریم
رمضان المبارک کا چاند آپ سب احباب کو اور تمام عالم اسلام کو مبارک ہو شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا مفہوم یہ ہے کہ رمضان کا مہینہ آپ جس طرح گذاریں پورا سال آپ کا انہیں اعمال کے زیر اثر گذرے گا۔ اگر آپ اس ماہِ مقدس کو غفلت میں گذاریں گے وقت کو بے کار کاموں میں برباد کرتے ہوئے گذاریں گے تو آپ کا پورا سال بھی ایسے ہی گذرنے والا ہے یہ ایک نہایت عجیب بات حضرت مجدد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمائی جو کہ سو فی صد درست ہے اور ہر مسلمان اس کا تجربہ کر سکتا ہے ۔
لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم اس ماہ مبارک کو ذکر و اذکار صوم و صلوٰۃ ،تلاوت قرآن اور کثرت درود و استغفار کے ساتھ گذاریں تاکہ اس ماہ میں کئے جانے والے اعمال کے برکات اورنیک توفیقات سے ہم سال بھر مستفیض ہوتے رہیں ۔
بہت سارے احباب رمضان میں کسی خاص ذکر کاپوچھتے ہیں۔اکثر احباب کوئی نا کوئی وظیفہ پوچھتے ہیں۔ تو اس عاجز و مسکین کو یہ خیال آیا کہ تسبیحات و اذکارِ مسنونہ سے جنہیں حضور اقدس ﷺ نے اپنی زبان مبارک سے ادا فرمایا اور اس امت کو عطاء فرمائے ہیں صحاح ستہ سے اخذ کر کے ماہ صیام کے ہر دن کا ایک ذکر تجویز کر دوں ۔ اسے خود بھی کروں اور تمام احباب کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دوں تاکہ احادیث مبارکہ میں مذکور تسبیحات و تحلیلات و تکبیرات و تحمیدات کہ جن سے لوگ اکثر غافل ہو چکے ہیں(الا ماشاء اللہ) اسی بہانے ان مسنون کلمات کا ہم ورد کر لیں ۔
ذکر جو ہر دن کا بتایا جائے اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہوگا کہ سحری سے لیکر افطار تک کسی بھی وقت ایک تسبیح یعنی ایک سو مرتبہ گن کر پڑھ لیں۔ پہلے تین بار کوئی سا درود شریف پڑھیں گے پھر سو بار اس دن کا ذکر پڑھیں گے پھر تین بار دردو شریف پڑھ کر حاجت دینی و دنیوی کے لئے دعاء کریں ۔
فقیر قادری خود بھی اس طریقے سے روزانہ ذکرو تسبیح کرے گا اپنے گھر والوں کو کرائےگا اپنے تمام احباب و متعلقین کو تلقین کرتا ہوں کہ اس ذکر میں آپ سب شامل ہوں اور زیادہ سے زیادہ بندگانِ خدا کو اس حلقۂ ذکر میں شامل کریں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں توفیق دے
ہر دن کا ذکر آپ میرے واٹس ایپ سٹیٹس اور چینل پر ،ویب سائٹ ،فیس بک پیج اور فروفائل پر،انسٹا گرام اور یو ٹیوب کے کمیونٹی پوسٹ پر دیکھ سکیں گے اور یہ پوسٹ شب میں ہی لگوا دیا جائےگا ان شاء اللہ۔ فقیر قادری نے ان اذکار اور اس حلقہ ذکر کا نام تسبیح ِ رمضان رکھا اللہ تعالیٰ برکت فرمائے آمین ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ہمارے مشائخ کرام حضرات عالیہ قادریہ شطاریہ محمدیہ برکاتیہ رضویہ سلامیہ برھانیہ حامدیہ اور شیخ اکبر محی الدین ابن العربی ،حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء اور شاہ ولی اللہ محدثِ دہلی کے فیوض و برکات سےمالا مال فرمائے ۔اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو علمِ نافع رزقِ واسع اور خیرِ کثیر عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ۔

فقیر قادری
محمد عمران رضوی غفر لہ
۲۹شعبان ۱۴۴۷ ہجریہ قدسیہ





Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )