NADIR ILM | نادر علم

 نادر علم

حضرت سیدنا عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ  بیان فرماتے ہیں: ایک شخص نے سید عالم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی : ’’یارسول اللہ ﷺ! مجھے نادر علوم میں سے کچھ سکھا دیجئے!‘‘آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ تم نے اصل علم میں کیا سیکھا ہے جو نادر علوم طلب کر رہے ہو ؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’اصل علم کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’ کیا تم نےاللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرلی ہے ؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’جی ہاں!‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ پھر تم نے اس کا کتنا حق ادا کیا ہے ؟‘‘ اس نے عرض کی:’’ جتنا اللہ تعالیٰ نے چاہا  اتنا اداکیا ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے استفسار فرمایا:’’ کیا تم نے موت کو پہچان لیاہے؟‘‘ اس نے جواب دیا:’’ جی ہاں!‘‘فرمایا:’’تم نے اس کے لئے کس قدرتیاری کی؟‘‘اس نے عرض کی:’’جتنی اللہ  تعالیٰ نے چاہی اتنی میں نے موت کی تیاری کرلی ہے۔‘‘توآپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جاؤ پہلے ان چیزوں کو پختہ کرو پھر آنا میں تمہیں نادر علوم سکھادو ں گا۔‘‘  


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )