Posts

Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Khazana Zameen Me'n Kam Logo'n Ke Dimagh Me'n Ziada Hai خزانہ زمین میں کم لوگوں کے دماغ میں زیادہ دفن ہے

Image
  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق AL-AUFAAQ#4   خزانہ زمین میں کم لوگوں کے دماغ میں زیادہ دفن ہے خزانہ اور دفینہ کا پتہ لگانے اور انہیں حاصل کرنے کے لئے فقیر کے پاس آئے دن میسیجس اور کالس آتے رہتے ہیں ،آج سے تقریباً دس سال قبل دفینے کی دھن میں ،میں نے اندرونِ ملک مختلف شہروں کا سفر کیا جو جہاں سے بلاتا۔ بلا تامل چلا جاتا کسی کی پرانی حویلی میں ٹھہرا کسی کا نیا مکان قیام گاہ بنی کوئی کھیت میں کھٹیا بچھائے میری راہ تک رہا تھا، کوئی آبائی مکان جو سالوں سے بند پڑا تھا میرے ہاتھوں سے کھلوا رہا تھا ،کسی نے دھوکے سے دوسرے کی زمیں میں مجھ سے مرغ چھڑوائے ، کسی نے بند کنویں میری نگرانی میں کھدوائے ، کہیں اہلِ خانہ حکیم صاحب اور سادھوی دیوی کو چھ ماہ سے پال رہے تھے ،کہیں لوگ خزانہ ہے یا نہیں مجھے بلا بلا کر اپنا شبہ نکال رہے تھے ، کوئی کہتا تھا آپ آجائیے اپنے خرچ سے کوئی ٹکٹ ہوائی جہاز کے نکال رہا تھا ،کہیں دس بیس بندوں کا پروجیکٹ تھا کہیں معاملہ ہم دونوں کے درمیان سیکریٹ تھا ۔۔۔۔۔غرضیکہ اتنے سارے واقعات و تجربات سے میں گذرا ہوں ان سے میں نے جو کچھ اخذ کیا ا...

Moakkil Ism Wahhaab Ka Mushahida موکل اسم وھاب کا مشاہدہ (Observing the angele of ism wahhab)

Image
 

Dukan Makan Ki Hifazat Aur Khair O Barkat | دکان و مکان کی حفاظت اور خیر و برکت | Sufi Imran Razvee

Image
  تحفہ خاص چار شریف حسب روایت امسال ۴۔رجب المرجب  ۱۴۴۴ ؁ھ کی خاص تاریخ کی مخصوص ساعت میں تحفہ خاص چار رجب شریف طلسم سبعہ سیارگان مع دعاء جامع المطلوب اور عطائے قدیرعمل بے نظیر بشمول اسمائے اصحاب کہف و حروف مقطعات قرآنی   مشتمل بر فوائد آسمانی یعنی خیر و برکت دکان و مکان و دفع حاسدین و شر دشمنان چھپ کر تیار ہے ۔ اس دفعہ یہ سنہرے کاغذ پر چھاپا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ خوب دیدہ زیب اور پر کشش معلوم ہو رہا ہے ۔گزشتہ سال بعض احباب نے فرمائش کی تھی کہ اسے بڑے سائز کا بھی چھپوائیں لہذا وہ بھی حاضر ہے ۔ملک و بیرون ملک سے احباب جو منگوانا چاہتے ہیں  وہ جلد ہی اسے منگوا لیں کیوں کہ اسے ایک معین مقدار میں فقیر کی نگرانی اور توجہ میں چھاپا گیا ہے نہ ایک زیادہ نہ ایک کم ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے  حفظ و امان میں رکھے ہمارے گھروں میں دکانوں میں کارخانو ں میں تجارت کے مال و اسباب میں خوب خوب خیر و برکت کا نزول فرمائے اور ہم سب کو دشمنان و حاسدین کے شر سے محفوظ و مامون فرمائے آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

Dalailul Khairat Ki Sharah | Session 4 | دلائل الخیرات شریف کی شرح

Image
 

Ilqa e Rahmani Aur Ilqa e Shaitani القائے رحمانی و القائے شیطانی

Image
القائے رحمانی و القائے شیطانی دل میں دو طرح کے القاء ہوتے ہیں ایک رحمانی دوسرا شیطانی   رحمانی القاء فرشتہ ڈالتا ہے اور شیطانی القاء شیطان ،رحمانی القا کی علامت یہی ہے کہ وہ خیر کی باتیں القا کرتا ہے جس سے انسان کو عبادت کی رغبت نصیب ہوتی ہے اور برے انجام کی آفت سے محفوظ ہو جاتا ہے اور غیر اللہ کی طرف بھی جلد سے جلد منتقل نہیں ہو سکتا بلکہ اسے حق تعالیٰ کی طرف توجہ تام نصیب ہوتی ہے اور اسے ہر عبادت میں روحانی لذت محسوس ہوتی ہے اسے القائے روحانی یا مالکی کہتے ہیں اور جو ٹھیک اس کے برعکس ہو وہ القائے شیطانی کہلاتا ہےتمام اولیاء کا اس پر اتفاق ہے کہ جس کی خورد و نوش اور لباس وغیرہ حرام سے ہو وہ القائے ملکی اور القائے شیطانی میں امتیاز نہیں کر سکتا بلکہ بعض مشائخ نے تو یہاں تک فرمایا کہ جسے اپنی روزی کی حلت و حرمت کا پتہ نہ ہو وہ بھی حق و باطل کے درمیان فرق نہیں کر سکتا

Roohani Amil Banne Ka Chautha Chillah (3) روحانی عامل بننے کا چوتھا چلہ

Image
 

Rahmat Aur Maghfirat Ki Dua رحمت و مغفرت کی دعاء

Image
  حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب شجر ممنوعہ کھا لیا جس سے ان کو روکا گیا تھا ، پھر نادم ہوئے تو اللہ تبارک و تعالی نے انہیں یہ کلمات سکھائے لہٰذا حضرت آدم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی لغزش کے بعد جس طرح دعا فرمائی اس میں مسلمانوں کے لئے یہ تربیت ہے کہ ان سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تووہ  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہ پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ا س کا اعتراف کریں اور  اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کا انتہائی لَجاجَت کے ساتھ سوال کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کا گناہ بخش دے اور ان پر اپنا رحم فرمائے

Haa Meem La Yunsaroon Aur Dua e Hizbul Bahar Shareef حم لاینصرون اور دعائے حزب البحر

Image
حم لاینصرون اور دعائے حزب البحر از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری حروفِ مقطعات و اسم اعظم #   حدیث صحیح میں ہے کہ حضور اکرام صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے دوران جہاد فرماتے کہ جب دشمن پر حملہ کرو تو حم لا ینصرون کثرت سے پڑھا کرو (مفہوم)  عین مصیبت کی گھڑی میں مومن خدائے بزرگ و برترکو اس کے مخصوص نام سے پکارتا ہے اور یہ بات فطر تا ًثابت ہے کہ انسان پرمصیبت و آلام میں جب سب دروازے بند ہو جائیں تو اللہ رب العزت کو اس کے چنندہ ناموں سے پکارتا ہے بعض دفعہ تو اسے اس نام کا علم ہوتا ہے اور بعض دفعہ لاشعوری طور پر زبان سے جاری ہو جاتا ہے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہر بندے کیلئے الگ الگ اسم اجابت ِدعا کیلئے مقدر ہوتی ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مخصوص نوعیت کی مصیبت کیلئے ایک خاص اسم اعظم مقرر ہوتا ہے لہذا اس خاص وقت میں یا اس کے بعد کبھی کبھی اس نوعیت کی مصیبت میں مبتلا تمام بندوں کیلئے وہ اسم یکساں طور پر اسم اعظم کا کام دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ دعا ئےحزب البحر شریف جوکہ خاص دفع شرِ اعداء میں اثر تمام رکھتی ہے، میں حٰمٓ لا ینصرون کے ساتھ چھ مر...

Durood e Tunajjina Ka Chillah | درود تنجینا کا چلہ

Image
 

Khwab Me'n Huzoor Aqdas ﷺ Ki Ziyarat Ke Do Amal خواب میں حضور اقدس ﷺ کی زیارت کے دو اعمال

Image
  AL WAZIFARUL KAREEMAالوظیفۃ الکریمہ  https://www.idararoohaniimdad.in/2013/12/alwazifatulkareema.html

Amal Surah fatiha Har Maqsad Ke Liye عمل سورہ فاتحہ ہر مقصد کے لئے

Image
 

Shaikh Apne Mureed Ko Ism Ke Sath Ek Noor Bhi Deta Hai شیخ اپنے مرید کو اسم کے ساتھ ایک نور بھی دیتا ہے(The shaykh also gives a noor to his murid along with the name of Allah)

Image
  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۲؎ AL-AUFAAQ#2   شیخ اپنے مرید کو اسم کے ساتھ ایک نور بھی دیتا ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم حضرت عبد العزیز دباغ رحمہ اللہ جنہیں اعلیٰ حضرت عظیم البرکت علیہ الرحمہ نے الملفوظ میں غوثِ وقت فرمایا ہے ، اسمائے باری تعالیٰ کے متعلق , میں ان کے ارشادات کا خلاصہ احباب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے تمام احباب کو علمِ نافع عطاء فرمائے آمین، شیخ   جب اپنے مرید کو یا استاذ اپنے شاگرد کو اسمائے باری تعالیٰ میں سے کوئی اسم دیتا ہے تو اس کے ساتھ ایک نور بھی دیتا ہے یہ نور اسے شیاطین کی کارستانی   سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کو ایمانی ،اعتقادی، روحانی وجسمانی غرض کہ ہر قسم کی دینی و دنیاوی نقصانانات سے تحفظات فراہم کرتا ہے ، فرمایا تلقینِ شیخ سے پہلے مرید یا شاگرد جس   اسم کا ورد کرتا ہے ،وہ اسم محض اس کی زبان پر جاری ہوتا ہے یا یو کہئیے کہ صرف اس کی زبان اسم یا کلمے کا ورد کرتی ہے یہ اسم اس کے باطن میں اجاگر نہیں ہوتا ،لیکن جب شیخ اپنے مرید کو کسی اسم یا وظیفے ک...

33 Ayaat Se Aseb Jinn Ka Elaj سی و سہ آیات سےآسیب و جن کا علاج (Treatment of demons and jinn with three and three verses)

Image
از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3   سی و سہ آیات سےآسیب و جن کا علاج جب بھی عامل کے پاس کوئی مریض آسیب زدہ یا جن کا ستایا ہوا آئے تو چاہئیے کہ فورا سی و سہ آیات بنیت حصار ایک مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں حاضری بند ہو جائےگی ، اگر اثر قوی ہو تو سات کالے تار لے کر گنڈہ بنائے جس میں سات گرہ لگانا ہے   اور ہر گرہ پر ایک مرتبہ سی و سہ آیات پڑھ کر دم کرنا ہے اور ساتھ ہی پانی پر بھی دم کرتے جانا ہے یہ تار مریض کے قد کے برابر ہو ، پھر اسے مریض کے کمر میں بندھوا دے ،اب اس کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے دفع آسیب کےنقوش میں سے کوئی نقش اس کے گلے میں ڈالے ،دم شدہ پانی مریض کو دے کہ وہ سات روز مسلسل صبح و شام استعمال کرے اگر اثرات اور تیز ہو تو ان آیات کو سفید کاغذ پر زعفران سے لکھ کر ایک کانچ کے بوتل میں ڈلوا دیں اور اس میں سات مرتبہ سی و سہ آیات پڑھ کر دم کردیں اور پلیتہ آسیب کا روشن کرائیں ان شاء اللہ آسیب جن خبیث شیطان سب دفع ہونگے ، عاملین احباب آسیب وغیرہ کےعلاج میں نقوش و تعویذات کے حوالے سے ایک نقطہ ذہن میں رکھیں گے کہ اگر مریض کو اثر کے علاوہ کوئ...

Char Rajab Ka Tohfa |1444 hijri | Dua Bismillahillazi Ki Ajab Taseer | Sufi Imran Razvee

Image
 

Tariqa e Zakat See Wa Seh Aayaat طریقۂِ زکات سی و سہ آیات

Image
  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3   طریقۂِ زکات سی و سہ آیات واضح رہے کہ ان آیات سے دم کرنے اور روحانی علاج و معالجہ کے لئے ان کا عامل ہونا ضروری نہیں کوئی بھی شخص جو پابندِ شرع ہو کسی بھی مرض کے واسطے ان آیات سے دم کر سکتا ہے فائدہ یقینی ہوگا،لیکن عاملین کو چونکہ امراض جسمانی کے ساتھ انواع اقسام کے روحانی بیماریوں کا بھی علاج کرنا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ ان آیات کی زکات ادا کر کے اپنے عمل میں لے آئے تاکہ یقین و اعتماد کے ساتھ سحر جادو و آسیب شیاطین کا علاج کر سکے ، اس کی زکات کے دو طریقے احباب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں جس طریقے سے چاہیں زکات ادا کر کے ان کا عامل بن جائیں۔( ابتدائی نو چلوں سے فارغ ہونا لازمی ہے) سی و سہ آیات کی زکات کا تعارف سب سے پہلے فقیر نے کرایاگو کہ اس کی متعدد زکاتیں ہیں لیکن الاوفاق قسط ۳؎ میں دو زکاتیں درج کیں ان شاء مختلف زکات و اعمال سی و سہ آیات الاوفاق کی آنے والی قسطوں میں ماحظہ کریں گے۔   زکات کا   پہلا طریقہ   ۳۳ روزہ ہے اجازت حاصل کرکے عروج ماہ بدھ کے دن سے شروع کرے ہر ...

Roohani Amil Banne Ka Dusra Chillah (2) روحانی عامل بننے کا دوسرا چلہ

Image
 

33 Aayaat Me'n Sau Bimariyo'n Se Shifa Hai. سی و سہ آیات میں ایک سو مہلک بیماریوں سے شفاء ہے (There are cures from one hundred deadly diseases in three and three verses)

Image
  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3 سی و سہ آیات میں ایک سو مہلک بیماریوں سے شفاء ہے  علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہىں کہ مَىں نے حدىث ابنِ عمر رضی اللہ عنہ شعیب بن حرب سے ذکر کى تو انہوں نے فرماىا کہ ہم ان آیات کو ”آیاتِ حرز “ کہتے ہىں، کہا جاتا ہے کہ ان مىں سو بىمارىوں سے شفاء ہے، انہوں نے بىمارىوں مىں جنون، جذام اور برص کا نام لے کر ذکر کىا، مُحمَّد بن على رحمہ اللہ کہتے ہىں کہ مَىں نے یہ آىات خاندان کے اىک بڑے میاں پر دم کیں جنہىں فالج ہوگىا تھا تو اللہ تعالىٰ نے ان سے فالج دور کر دىا۔(الدر المنثور 1/150) مستند تابعین بزرگوں کے اقوال اور ان کے ذاتی تجربات سے ان آیات کا آیات ِحرز کے ساتھ ساتھ  آیات ِ شفاء ہونا  بھی مسلّم ٹھہرا  بلکہ اُن چار بڑے امراض کے نام بھی گنوائے جن سے شفاء کی خاطر آج بھی لاکھوں کروڑوں روپئے خرچے جاتے ہیں ،کاش کہ ان آیات کو حرزِ جاں بنایا جاتا کہ ان بلاوں میں گرفتار ہونے کی نوبت ہی نہ آتی یا کم از کم  امراض میں مبتلاء افراد ان آیات سے توسل کرتے تو علاج میں بے دریغ خرچ ہونے وا...

Khush Haali Adayegi Qarz Aur Rizq Ka Amal خوشحالی ادائےگی قرض اور رزق کا عمل

Image
 

Elaj Roohani Me 33 Aayat Ki Ahammiyat o Ifadiyat علاج ِ روحانی میں سی و سہ ۳۳؎ آیات کی اہمیت و افادیت

Image
  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3 علاج ِ روحانی میں سی و سہ ۳۳؎ آیات کی اہمیت و افادیت قرآن مقدس کی وہ مخصوص تینتیس آیتیں جن کا چرچا ہر زمانے میں خواص و عوام میں رہا اور ہمیشہ رہےگا یہ وہ آیات ہیں جن کا پڑھنے والا ہر قسم کے جادو ٹونے ،آسیب جن شیطان آفات و بلیات سے محفوظ رہتا ہے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے اپنے والد ماجد رحمہ اللہ سے اس کی خاصیت قول جمیل میں نقل فرمائی   جب سے بطورِ خاص سی و سہ آیات   مشائخ نقشبندیہ مجددیہ کے معمول میں رہا اور مریدوں کو اس کی تعلیم کرتے رہے ہیں ، اسی طرح سلسلہ قادریہ چشتیہ اور دیگر سلاسل میں بھی بکثرت ان   آیات کے پڑھنے پڑھانے کا اہتمام ہے، راقم السطور فقیرِ قادری عرض کرتا ہے کہ آسیب اور خبیث جن کا مکمل و محتاط   علاج ان آیات کے سوا    آپ کو کہیں نا ملے گا ان کے ذریعہ علاج کرنے پر عامل و مریض ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہیں ،یہ وہ آیات ہیں جن کو آقائے کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یک جا کرکے سب سے پہلے ایک آسیب زدہ پر دم کیا تھا جس کی برکت سے وہ آسیب زدہ پل بھر می...

Baba Fariduddin Ganj e Shakar Aur Ayat Dast e Ghaib بابا فرید الدین گنج شکر اور آیت دستِ غیب

Image
  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3 بابا فرید الدین گنج شکر اور آیت دستِ غیب وَمَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿2﴾وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ ؕ اِنَّ اللہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ ؕ قَدْ جَعَلَ اللہُ لِکُلِّ شَیۡءٍ قَدْرًا ﴿3﴾ ترجمہ کنزالایمان: اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا۔اوراسے وہاں سے روزی دے گاجہاں اس کا گمان نہ ہو، اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے، بےشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے، بےشک اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ رکھاہے۔(پ28،الطلاق:2۔3)                اس آیت کے تعلق سے ہشت بہست میں حضرت بابا فرید الدین گنجِ شکر رحمہ اللہ کا ایک قول ملتا ہے آپ نے فرمایا   " جو شخص فرض نماز کے بعد فورا تین مرتبہ سورة اخلاص اور تین مر تبہ درود شریف پڑھے بعد ازاں ایک مر تبہ یہ آیت ” وَمَن یَّتَّقِ اللّٰہَ سے شَیْءٍ قَدرًا تک “ (سورة طلا)پڑھے اور آسمان کی طر ف پھونک...

Roohani Amil Banne Ka Pehla Chillah (1) روحانی عامل بننے کا پہلا چلہ

Image
 

Naqsh Islaah e Qalb نقش اصلاح قلب

Image
 

Amal Dast e Ghaib Aur Ek Jinn Ka Qissah عمل دستِ غیب اور ایک جن کا قصہ

Image
از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3 عمل دستِ غیب اور ایک جن کا قصہ دستِ غیب کے واسطے آیت ومن یتق اللہ الخ کا عمل بے مثال و لا جواب ہے اس سے قبل کے میں اس کی ترکیب بتاوں ایک سچا واقعہ اسی آیت کے تعلق سے نقل کرتا ہوں جسے امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں رقم فرمائی ہے اس قصے میں مبتدی و منتہی حضرات کے لئے بہت کچھ ہے ، ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت ابو اسحاق محمد بن رشیدمعتصم باللہ سے مروی ہے:''بحری جہاز سمند ر کے سینے کو چیر تا قدرت الٰہی عزوجل کا مظاہر ہ کرتا ہوا جانبِ منزل جھومتا چلا جارہا تھا۔ اس جہاز میں ایک شخص کے پاس دس ہزار سونے کی اشرفیاں تھیں۔بحری جہاز کے مسافر اپنی منزل کی طرف گا مزن تھے۔ اچانک کسی کہنے والے نے کہا:''میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر کوئی شخص اسے کیسی ہی بڑی مصیبت میں پڑھے اللہ عزوجل اس مصیبت کو اس پاکیزہ کلمہ کی برکت سے دور فرمادے گا،کیا کوئی شخص مجھ سے یہ کلمہ سیکھنا چاہتا ہے؟ جو شخص سونے کی دس ہزار اشرفیاں خرچ کر ے گا میں اسے یہ پاکیزہ کلمہ سکھاؤں گا۔جس کے پاس دس ہزار سونے کی اشرفیاں تھیں اس نے سن...

Lauh e Tahaffuz e Khaas لوح تحفظ خاص

Image
 

Lauh e Nafa Tijarat لوح نفع تجارت

Image
 

Naqsh Hisaar O Bandish Makan نقش حصار و بندش مکان

Image
 

Dast e Ghaib Wali Aayat Aur Alahazrat Ka Irshad دستِ غیب والی آیت اور اعلی حضرت کا ارشاد

Image
از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق۳؎ AL-AUFAAQ#3 دستِ غیب والی آیت  اور اعلی حضرت کا ارشاد اعلی حضرت عظیم البرکت سے کسی نے دستِ غیب  اور مصلے کے نیچے سے اشرفی وغیرہ نکلنے کے متعلق سوال کیا جواب میں  آپ نےارشاد فرمایا  " ہاں صحیح ہے مگر اس عملداری میں کمیاب بلکہ نایاب ہے۔ دست غیب کے نہایت درجہ کا حاصل اب صرف فتوح ظاہرہ ووسعت رزق ہونا ہے۔ پھر اگردست غیب اس طرح ہو کہ جن کو تابع کرکے اس کے ذریعہ سے لوگوں کے مال معصوم منگوائے جائیں توا شد سخت حرام کبیرہ ہے اور اگر سفلیات سے ہوتو قریب کفر اور علویات سے ہو توخود یہ شخص ماراجائے گا یا کم از کم پاگل ہوجائے گا یا سخت سخت امراض وبلاء میں گرفتار ہو اعمال علویہ کو ذریعہ حرام بنانا ہمیشہ ایسے ثمرے لاتاہے اور اس کے حرام قطعی ہونے میں کیا شبہہ ہے۔قال اﷲ تعالی ولا تاکلوا اموالکم بینکم بالباطل اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا (لوگو) اپنے مال آپس میں ناجائز طریقے سے نہ کھاؤ(القرآن الکریم ۲/ ۱۸۸) اور اگر کسی دوسرے کی ملک معصوم نہ لائی جاتی ہو بلکہ خزانہ غیب سے اس کو کچھ پہنچایا جائے یا مال مباح غیر معصوم اور وہ جن ک...