Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
عام طور پرنقوش و الواح کی تیاری کے بعد فقیر ہر ایک نقش و لوح پر ایک مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر ضرور دم کرتا ہے اسے فقیر نے آیۃ الکرسی کی روحانی مہر کا نام دیا ہے یہ طریقہ میں ان الواح و نقوش پر بھی جاری کرتا ہوجس میں کہ کسی خاص دعاء یا عزیمت یا سورت کا مخصوص تعداد میں پڑھنا لازمی ہے ،اسی طرح بڑے بڑے نقوش کی تیاری میں کہ جو کئی کئی نششتوں میں مکمل ہوتےہیں مثلاً تکسیرمہر سلیمانی ،لوح نفع تجارت و دیگر جفری نقوش یا کورس والے نقوش کہ ان کو لکھتے ہوئے نماز و اوراد و وظائف اور کھانے پینے کی حاجت پیش آجاتی ہے تووقفے کی اس صورت میں بھی فقیر آیۃ الکرسی کی مہر اپنے کئے ہوئے کاموں پر لگا کر اٹھتا ہے کہ اس طرح نقوش و الواح شیطانی اثر ات و تصرفات سے محفوظ رہتے ہیں احباب روحانی معالجین و عاملین یہ طریقہ فقیر سے اخذ کر لیجئے اور اپنے نقوش و الواح کی حفاظت کا سامان کیجئے اور بندگان خدا کو فیض پہنچائیے یہ ایک عظیم فائدہ ہے جسے خوب تکلف کے ساتھ بڑھا چڑھا کر بھی بتایا جا سکتا تھا لیکن فقیر نے سادہ لفظوں میں اپنا صدری طریقہ سپرد قلم وقرطاس کر دیا احباب دعاوں میں یاد رکھیں۔(الاوفاق۔۱۳)