Amaliyat Course August 2026 | عملیات کورس ربیع الاول1448 | Sufi Imran Razvee | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:حضور نبی ٔ مُکَرَّم ،نُوْرِمُجَسَّم، شاہ ِبنی آدم ﷺ نے مجھ سے ارشادفرمایا:’’ اے لڑکے ! کیا میں تم پربخشش نہ کروں ؟ کیامیں تم کو نہ دوں؟کیامیں تم کو عطا نہ کروں؟‘‘ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :میں نے عرض کی: ’’کیوں نہیں یارسول اللہ ﷺ!میرے ماںباپ آپ ﷺ پر قر بان ہوں۔‘‘ فرماتے ہیں: میں نے سمجھا کہ آپ ﷺ مجھے کچھ مال عطا فرمائیں گے لیکن آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ہردن رات میں 4 رکعت والی ایک نماز ہے۔ جس میں سورہ ٔفاتحہ اورسورت پڑھنے کے بعد15مرتبہ ’’سُبْحٰنَ اللہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَر‘‘کہو پھر رکوع کرو اور رکوع میں (تسبیح کے بعد ) 10 مرتبہ پڑھو پھر رکوع سے اٹھو تو (سَمِعَ اللہ لِمَنْ حَمِدَہ کہنے کے بعد ) 10 مرتبہ، پھر نماز کی ہر رکعت میں اسی طر ح پڑھو جب فارغ ہو جاؤ تو تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے یہ پڑھو:’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ تَوْفِیْقَ أَھْلِ الْھُدٰی وَاَعْمَالَ أَھْلِ الْیَقِیْنِ وَمُنَاصَحَۃَ اَھْلِ التَّوْبَۃِ وَعَزْمَ اَھْلِ الصَّبْرِ وَجَدَّ اَھْلِ الْخَشْیَۃِ وَطَلْبَۃَ اَھْلِ الرَّغْبَۃِ وَتَعَبُّدَ اَھْلِ الْوَرْعِ وَعِرْفَانَ اَھْلِ الْعِلْمِ حَتّٰی اَخَافَکَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مَخَافَۃً تَحْجُزُنِیْ عَنْ مَعَاصِیْکَ وَحَتّٰی اَعْمَلَ بِطَاعَتِکَ عَمَلًا اَسْتَحِقُّ بِہِ رِضَاکَ وَحَتّٰی اُنَاصِحَکَ فِی التَّوْ بَۃِ خَوْفًا مِّنْکَ وَحَتّٰی اُخْلِصَ لَکَ النَّصِیْحَۃَ حُبًّالَکَ وَحَتّٰی اَتَوَ کَّلَ عَلَیْکَ فِی الْاُمُوْرِ حُسْنَ الظَّنِّ بِکَ سُبْحٰنَ خَالِقِ النُّوْرِ‘‘(ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت یا فتہ لوگو ں کی توفیق،اہلِ یقین کے اعمال ، توابین کے خلوص ، صابرین کے عزم ، اہل خشیت کی کوشش ، اہل شو ق کی طلب ، متقین کی سی عبادت ، علم والوں کی معرفت کا سوال کرتا ہوں کہ میں تجھ سے ڈروں اور اے اللہعَزَّوَجَلَّ میں تجھ سے ایسے خوف کا سوال کرتا ہوں جومجھے تیری نافرمانیوں سے با ز رکھے حتی کہ میں ایسا عمل بجالاؤں کہ تیری رضا کا مستحق بن جاؤں اور تجھ سے ڈرتے ہوئے سچی تو بہ کرلو ں اور تیری محبت کے باعث تیرے لئے خلوص اِختیار کرو ںاور تجھ سے حسن ظن رکھتے ہوئے تمام اُمور میں تجھ پر بھر وسا کروں۔ پاکی ہے نور کے خالق عَزَّوَجَلَّ کو۔) (پھر آپ ﷺنے ارشاد فرمایا) اے ابن عباس!جب تم ایسا کرو گے تواللہ تمہارے چھوٹے اور بڑے ، نئے اورپرانے،چھپے اور ظاہر، بھول کر کئے اور جو جان بوجھ کر کئے تمام گناہ بخش دے گا ۔‘‘
المعجم الاوسط ،الحدیث:۲۳۱۸،ج۲،ص۱۱۔