Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
خدائے اول و آخر
سب سے پہلے اور سب سے
پیچھے ۔ ان سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ اللہ کی عبادات اور اس کے احکام بجالانے میں
جلدی کرے اور اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی جان قربان کرےتا کہ حیات ابدی حاصل ہو۔
خاصیت اگر کسی کی اولاد دنرینہ نہ ہوتی ہو تو اس اسم پاک الاول چالیس دن تک ہر روز
چالیس مرتبہ پڑھے اس کی مراد پوری ہو گی ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ فرزند، غنایا اور کسی چیز کی
حاجت وتمنا ہو تو وہ چالیس جمعوں کی راتوں میں ہر رات ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ اس کی تمام حاجتیں
پوری ہوں گی۔ جو شخص اپنی عمر کے آخر ی
مرحلہ میں ہو اور اس کی پوری زندگی بد عملیوں اور
گناہوں میں گزری ہوتو وہ اس اس پاک الآخر
کو اپنا ورد قراردے لے حق تعالیٰ اس کا خاتمہ بخیر کرے گا۔