Posts

Showing posts with the label اسمائے الہیہ

Khuda e Zahir O Batin | Characteristics of the Divine Name Al-Zahir Al-Batin

Image
       خدائے طاہر و باطن      اپنی مصنوعات اور مخلوقات کے اعتبار سے جو اس کے کمال صفات کی دلیل  ہیں ۔ آشکار! اور اپنی ذات کی حقیقت  وکنہ کے اعتبار سے وہم وخیال سے بھی مخفی۔ خاصیت جو شخص نماز اشراق کے بعد اسم پاک الظاہر پانچ سو مرتبہ پڑھ لیا کرے حق تعالٰی اس کی آنکھیں روشن ومنو ر کرے گا ۔اگر طوفان بادوباران وغیرہ کا خوف ہو تو یہ اسم پاک   بہت زیادہ  پڑھا جائے امن وعافیت حاصل   ہوگی۔ اگر  اس اسم پاک کوگھر کی دیواروں پر لکھ دیا جائے تو وہ دیواریں محفوظ  وسلامت رہیں گی۔ جو شخص ہر روزیا باطن تینتیس بار کہہ لیا کرے حق تعالیٰ اسے صاحب  اسرار الہٰی  بنائے گا، اور اگر کوئی شخص اس پر مدارمت اختیار  کرے تو اس پر جس کی بھی نظر پڑے گی اس کا دوست بن جائےگا۔

Khuda e Auwal o Akhir | Characteristics of the Divine Name Al-Auwal Al-Akhir

Image
  خدائے اول و  آخر         سب سے پہلے اور سب سے پیچھے ۔ ان سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ اللہ کی عبادات اور اس کے احکام بجالانے میں جلدی   کرے اور اللہ تعالیٰ   کے لئے اپنی جان قربان کرےتا کہ حیات   ابدی حاصل ہو۔          خاصیت اگر کسی کی اولاد دنرینہ نہ ہوتی  ہو تو اس اسم پاک الاول چالیس دن تک ہر روز چالیس مرتبہ پڑھے اس کی مراد پوری ہو گی ۔ بعض حضرات  فرماتے ہیں کہ فرزند، غنایا اور کسی چیز کی حاجت وتمنا ہو تو وہ چالیس  جمعوں  کی راتوں میں ہر رات ایک ہزار  مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ اس کی تمام حاجتیں  پوری ہوں گی۔ جو شخص اپنی عمر کے آخر ی مرحلہ میں ہو اور اس کی پوری زندگی بد عملیوں اور  گناہوں میں گزری ہوتو وہ اس اس پاک الآخر  کو اپنا ورد قراردے لے حق تعالیٰ اس کا خاتمہ بخیر کرے گا۔

Khuda e Aadil | Characteristics of the Divine Name Al-Adil

Image
  خدائے عادل انصاف  کرنے والا ۔ اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ یہ جاننے کے بعد کہ اللہ انصاف کرنے والا ہے بندہ   کو چایئے کہ اس کے احکام  اور اس سے فیصلوں سے اپنے اندر گھبراہٹ  اور تنگی پیدا نہ کرے بلکہ یہ یقین رکھے کہ ااس نے ،میرےبارہ  میں  جو فیصلہ فرمایا ہے وہ عین انصاف ہے لہٰذا  اس پر تو کل اور اعتماد کے ذریعہ راحت و اطمینان  پیدا کرنے اور جو کچھ اللہ تعا لیٰ اسے دے اس کو اس جگہ خرچ  کرنے سے دریغ نہ کرے جہاں خرچ کرنا از راہ شروع وعقل مناسب ہے اور اس کے عدل سے ڈرے اس کے فضل وکرم کا امید دار رہے اور تمام امور میں افراط وتفریط سے پرہیز کرتے ہوئے درمیان راہ اختیار کرے۔ خاصیت یہ جو شخص اس اسم پاک کو شب جمعہ میں روٹی کے بیس لقموں پر لکھے کر کھائے حق تعالیٰ تمام مخلوق کو اس کے لئے مسخر کر دے گا۔

KHUDA E SALAAM | خدائے سلام | AL AUFAAQ

Image
خدائے سلام بے عیب وسلامت ۔ اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ بتایاہے کہ مسلمان اس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے محفوط وسلامت رہیں بلکہ وہ مسلمانوں کے ساتھ بہت زیادہ شفقت کا معاملہ کرے جب وہ کسی ایسے مسلمان کو دیکھے جواس سے عمر میں بڑا ہو تو یہ کہے کہ یہ مجھ سے بہتر ہے کیوں نکہ اس نے میری نسبت زیادہ عبادت واطاعت کی ہے اور ایمان ومعرفت میں مجھ پر سبقت رکھتا ہے اور اگر کسی ایسے مسلمان کو دیکھے جو عمر میں اس سے چھوٹا ہوتو بھی یہی کہے یہ مجھ سے بہتر ہے کیوں نکہ اس نے میری بنسبت گناہ کم کئے ہیں ۔ نیز اگر کسی مسلمان بھائی سے کوئی قصور ہو جائےاور معذرت کرے تو اس کی معذرت قبول کرکے اس کا قصور معاف کردیا جائے ۔ خاصیت اگر کوئی شخص اس اسم مبارک کو کسی بیمارپر ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھے تو انشاء اللہ حق تعالیٰ اسے صحت وشفاعطافرمائے گا اور اگر کوئی شخص اس کو برابر پڑھتا رہے تو خوف سے نڈرہوگا۔  

"ALLAH" ISM E ZAAT KHUDA E T'ALA | اللہ اسم ذات خدائے تعالیٰ | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD

Image
              اسم ذات خدائے تعالیٰ   اما م نووی نے اس بات پر اہل سنت کا اجماع نقل کیا ہے ۔ "اللہ" باری تعالیٰ کا اسم ذات ہے اس کے معنی ہے وہ ذات عبادت کے لائق ہے۔ اکثر علماء کہتے ہیں کہ اسماء باری تعالیٰ میں یہ نام سب سے بڑا ہے نیز کہا گیا ہے کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اس نام کو اپنی زبان پر جاری کریں اور خشیت و تعظیم کے طور پر اس نام کے ساتھ ذکر کریں۔ خواص کو چاہئے کہ وہ اس نام کے معنی میں غور وفکر کریں اور یہ جانیں کہ اس نام کا اطلاق صرف اسی ذات پر ہو سکتا ہے جو صفات الوہیت کی جامع ہے۔ اور خواص  الخواص کو چاہئے کہ وہ اپنا دل اللہ میں مستغر ق رکھیں اور اس ذات کے علاوہ اور کسی بھی طرف التفات نہ کریں اور صرف اسی سے ڈریں کیوں کہ وہی حق اور ثابت ہے اس کے علاوہ ہر چیز فانی اور باطل ہے جیسا کہ بخاری میں منقول ہے کہ آنحضرت صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شاعروں کے کلام میں سب سے صحیح کلام شاعر لبید کا یہ ہے کہ ۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی کے سوا ہر چیز باطل ہے ۔ خاصیت جو شخص اس اسم ذات (اللہ)  کو ہزار بار پڑھے وہ صاحب یقین ہو اور جو شخص نماز کے بع...