Featured Post

Amaliyat Course November 2026 | عملیات کورس جمادی الآخری | Sufi Imran Razvee | Idara Roohani Imdad

Image
  عملیات کورس جمادی الآخری [نومبر۲۰۲۶] ﷽ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم عملیات کورس ماہ جمادی الآخری ۱۴۴۸ ھجری نومبر  ۲۰۲۶ عیسوی کی تاریخیں احباب نوٹ فرما لیں۔ [۱] عمل سورہ یس شریف (سات روزہ) ؎۱۹ نومبر [۲] عمل دعا جامع المطلوب (گیارہ روزہ)؎ ۱۹ نومبر [۳] عمل درود تاج شریف (گیارہ روزہ)؎ ۱۹نومبر [۴] عمل بسم اللہ شریف (گیارہ روزہ) ؎ ۱۹ نومبر [۵] عمل حزب البحر شریف (بارہ روزہ) ۱۸نومبر سے [۶]عمل سی و سہ آیات (بارہ روزہ)؎۱۸ نومبر سے [۷] عمل دعائے حیدری شریف (بارہ روزہ)؎۱۸ نومبر سے [۸] عمل یا کافی الموسع لما خلق (بارہ روزہ) ؎۱۹ نومبر سے [۹] عمل یا اللہ المحمود فی کل (چالیس روزہ) ؎۱۹ نومبر سے [۱۰] عمل بسم اللہ شریف (چالیس روزہ) ؎۱۹ نومبر سے [۱۱] عمل آیۃ الکرسی شریف (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔۲۰ نومبر [۱۲] عمل آیت قطب شریف (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔۲۰ نومبر [۱۳] عمل عمل سورہ مزمل شریف (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔۲۰ نومبر [۱۴] عمل سورہ کوثر شریف (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔۲۰ نومبر [۱۵] عمل سورہ اخلاص شریف (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔۲۰ نومبر [۱۶] عمل ناد علی شریف (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔۲۰ نومبر [۱۷] عمل ناد علی کبیر (تین روزہ) ؎۱۸۔۱۹۔...

Reasons for not accepting prayers | Dua Qubool Na Hone Ka Sabab | دُعاقبول نہ ہونے کاسبب

 دُعاقبول نہ ہونے کاسبب

    حضرتِ سیِّدُنا عُبَّاد خوَّاص علیہ رحمۃ اللہ الرزّاق سے منقول ہے: ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃ والسلام کسی مقام سے گزرے تودیکھاکہ ایک شخص ہاتھ اٹھائے رو رو کر بڑے رِقَّت انگیز انداز میں مصروفِ دعا تھا۔ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلاماسے دیکھتے رہے پھربارگاہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں عرض گزار ہوئے: ''اے میرے رحیم وکریم پروردْگار عَزَّوَجَلَّ! تو اپنے اس بندے کی دعا کیوں نہیں قبول کررہا ؟''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپعلیہ السلام کی طرف وحی نازل فرمائی: ''اے موسیٰ !اگر یہ شخص اتنا روئے، اتنا روئے کہ اس کا دم نکل جائے اور اپنے ہاتھ اتنے بلند کرلے کہ آسمان کو چھولیں تب بھی میں اس کی دُعا قبول نہ کرو ں گا۔'' حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلام نے عرض کی :'' میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ! اس کی کیا وجہ ہے ؟'' ارشاد ہوا: '' یہ حرام کھاتا اور حرام پہنتا ہے اور اس کے گھر میں حرام مال ہے۔ ''

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )