Featured Post
The blessings of reciting Sayyiduna Nazir ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
سَیِّدُنَا نَذِیرٌ ﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد نو سو ساٹھ (960) ہیں اور اس کے معنی ہیں ڈرانے والے ، خبردار کرنے والے
یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرانے والےحضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کا
یہ اسم پاک قرآن پاک میں بھی مذ کور ہواہے۔ آپ صلے اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اللہ
تعالےٰ کے عذاب سے اس لیے ڈراتے اور خبر دار کرتے تھے تاکہ لوگ راہِ حق پر گامزان
ہو جایئں دین اسلام کی پیروی اختیار کریں گمراہی وضلالت کے اندھیروں سے باہر نکل آئیں اور بُرائی سے منہ موڑ لیں
نیکی کی راہ اختیار کرلیں اور اس میں یقینًالوگوں کا اپنا ہی فائدہ ہے۔
حُضور سرور
کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس پاک اسم کو بکثرت پڑھنا دینی ودنیاوی
برکات کے حصول کا باعث ہے جو کوئی یہ چاہے کہ وہ عذاب ِ قبر سے محفوظ رہے تو وہ ہر
نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ قبر کے عذاب
سے مامون رہے گا قبر کشادہ ہوجائے گی اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے عذاب قبر سے
محفوط رکھے گا۔اگر کوئی ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد بکثرت یہ اسم پاک پڑھنے پر مداومت رکھے تو
انشاء اللہ تعالیٰ کبھی کسی کا محتاج نہ ہو گا اور مفلس نہ رہے گا اللہ تعالیٰ
حلال رزق میں برکت پیدا فرمائے گا۔
- Get link
- X
- Other Apps
