Featured Post
The blessings of reciting Sayyiduna Khalil ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
سَیِّدُنَا خَلیِلٌ ﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک
کے اعداد چھ سو ستّر (670) ہیں اورا س کے معنی ہیں سچادوست حضور نبی کریم علیہ
الصّلوٰۃ والسّلام کے بارے میں "نسیم الریاض " میں تحریر کہ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کانام خلیل اللہ بھی اور خلیل الرحمٰن بھی ہے ۔مسلم شریف کی حدیث
پاک میں ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنا خلیل بنالیا ہے ۔ حضور سرورکائنات صلی
اللہ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے سے لا تعداد پریشانیوں سے نجات ملتی ہے اگر
کسی کو رات سو تے ہوئے برُے برُے خواب دکھائی دیتے ہوں یا ڈراونے خواب نظر آتے ہوں
اور وہ ڈر جاتا ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ رات کو سونے سے پہلے وضوکرکے بستر پر لیٹے
اور اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرے اور قبلہ رُخ منہ کرکےسو
جائے روزانہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ بُرے خواب آنا بند ہو جائیں گے شیطان
نیند کی حالت میں اس پر غلبہ حاصل نہ کرسکے گا اور نیند نہایت سکون سے آئے گی ۔ جو
کوئی عصر کے وقت نماز کی ادایئگی کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ لیا کرے تو وہ بھی بُرے
خواب سے بچارہے گا سکون سے سوئے گا اور اگر خواب دکھائی بھی دیں گے تو اچھے خواب
دکھائی دیں گے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
