Featured Post

Alahazrat Ne Rajat Ka Yeh Ilaj Bataya | AL AUFAAQ | Sufi Imran Razvee Sb

 اعلیٰ حضرت نے رجعت کا کیا علاج بتایا

     عرض : ایک صاحب کی لڑکی بِلا ناغہ کچھ عرصہ سے سورہ مزمل شریف پڑھا کرتی تھی بلکہ قریب نِصف کےحفظ بھی تھی ان صاحبزادی کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔

ارشاد :'' لَاحَوْل'' شریف ۶۰ بار '' اَلْحَمْد'' شریف اور'' آیۃُ الْکُرْسِی'' شریف ایک ایک بار، تینوں ''قُل''تین بار پانی پر دَم کرکے پلائیے۔(الملفوظ)

قرآنی وظیفے سے طبیعت خراب ہونا

عرض :کیا آیاتِ قرآنی بھی یہ اثر رکھتی ہیں؟

ارشاد :جوقیوددعامل بتاتے ہیں ان کی پابندی نہ کرنے سے ایسا ہوتا ہے۔(الملفوظ)

فقیرِ قادری عرض گذار ہے کہ جو آج کل لوگ بکثرتِ کثیرہ رجعت میں گرفتار ہو رہے ہیں اس کی وجہ قیود و شرائطِ عامل  (جس میں کافی تفصیل ہے) کی پابندی نہ کرنا تو ہے ہی لیکن زیادہ ترایسے لوگ ہیں جنہوں نے رجعت کی مذکورہ بالا وجہ کے ساتھ اور بھی کئی وجوہات   کا اضافہ کردیتے ہیں جس کی وجہ سےاعمال کی رجعت اپنی پوری قوت اور شدت کے ساتھ ان بے چاروں پر مار کرتی ہے پناہ بخدا۔لہذا گذارش کروں گا کہ خدا کے واسطے کوئی عمل بے استاد کے کبھی مت کیجئے اور جو اگر اس مصیبت میں گرفتار ہو چکے ہیں تو بطورِ علاج جو اعلیٰ حضرت عظیم البرکت نے ارشاد فرمایا اس کو مسجد کے امام صاحب یا کسی حافظ صاحب سے دم کر وا لیں (اس کے لئے امام صاحب یا حافظ صاحب کا عامل ہونا ضروری نہیں)اور جو شدت زیادہ ہے تو ایک کاغذ پر ان کلمات و سورتہائے قرآن کو جس ترتیب سے ارشاد فرمایا لکھوا کر گلے میں بھی  ڈالیں  اور تا حصولِ شفاء پانی دم کرا  کےپیتا رہے۔لکھنے پڑھنے کی ترتیب ملاحظہ کریں (۱)لاحول شریف ۶۰ بار

(۲)  الحمد شریف ایک

(۳) آیۃ الکرسی ایک بار

(۴) سورہ اخلاص تین بار

(۵) سورہ فلق تین بار

(۶) سورہ ناس تین بار

دعاگو۔شیخ الروحانیات         

الحاج صوفی محمد عمران رضوی القادری

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )