Posts
Featured Post
Amaliyat Course July 2026 | عملیات کورس صفرالمظفر ۱۴۴۸ | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
- Get link
- X
- Other Apps
Prince's ring | Shahzade Ki Angoothi | شہزادے کی انگوٹھی
- Get link
- X
- Other Apps
شہزادے کی انگوٹھی حضرت سیدنا عبداللہ بن الفرج العابد علیہ رحمۃاللہ الماجد فرماتے ہیں :'' ایک مرتبہ مجھے کسی تعمیر ی کام کے لئے مزدور کی ضرورت پڑی، میں بازار آیا اور کسی ایسے مزدور کو تلاش کرنے لگا جو میری خواہش کے مطابق ہو، یکایک میری نظر ایک نوجوان پر پڑی جو سب سے آخر میں بیٹھا ہو ا تھا۔ چہرہ شرافت وعبادت کے نور سے چمک رہا تھا ، اس کا جسم بہت ہی کمزور تھا ، اس کے سامنے ایک زنبیل اور رسی پڑی ہوئی تھی،اس نے اُون کاجبہ پہنا ہوا تھا اور ایک موٹی چادر کا تہبند باندھا ہوا تھا ۔ میں اس کے پا س آیا او رپوچھا:'' اے نوجوان! کیا تم مزدو ری کرو گے ؟'' کہنے لگا:'' جی ہاں۔'' میں نے پوچھا : '' کتنی اُجرت لوگے ؟ ''اس نے جوا ب دیا:''ایک درہم اور ایک دانق (یعنی درہم کاچھٹا حصہ) لوں گا۔'' میں نے کہا: ''ٹھیک ہے ، میرے ساتھ چلو۔'' وہ نوجوان کہنے لگا:''جیسے ہی مُؤذِّن ظہر کی اذان دے گا میں کام چھوڑ کر نماز کی تیاری کرو ں گا اور نماز کے بعد دوبارہ کام شروع کردوں گا، پھر جب عصر کی اذان ہوگی تو میں ف...
Khuda e Auwal o Akhir | Characteristics of the Divine Name Al-Auwal Al-Akhir
- Get link
- X
- Other Apps
خدائے اول و آخر سب سے پہلے اور سب سے پیچھے ۔ ان سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ اللہ کی عبادات اور اس کے احکام بجالانے میں جلدی کرے اور اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی جان قربان کرےتا کہ حیات ابدی حاصل ہو۔ خاصیت اگر کسی کی اولاد دنرینہ نہ ہوتی ہو تو اس اسم پاک الاول چالیس دن تک ہر روز چالیس مرتبہ پڑھے اس کی مراد پوری ہو گی ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ فرزند، غنایا اور کسی چیز کی حاجت وتمنا ہو تو وہ چالیس جمعوں کی راتوں میں ہر رات ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔ جو شخص اپنی عمر کے آخر ی مرحلہ میں ہو اور اس کی پوری زندگی بد عملیوں اور گناہوں میں گزری ہوتو وہ اس اس پاک الآخر کو اپنا ورد قراردے لے حق تعالیٰ اس کا خاتمہ بخیر کرے گا۔
The blessings of reciting Sayyiduna Khalil ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
سَیِّدُنَا خَلیِلٌ ﷺ پڑھنے کے برکات اس اسم پاک کے اعداد چھ سو ستّر (670) ہیں اورا س کے معنی ہیں سچادوست حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے بارے میں "نسیم الریاض " میں تحریر کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کانام خلیل اللہ بھی اور خلیل الرحمٰن بھی ہے ۔مسلم شریف کی حدیث پاک میں ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنا خلیل بنالیا ہے ۔ حضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے سے لا تعداد پریشانیوں سے نجات ملتی ہے اگر کسی کو رات سو تے ہوئے برُے برُے خواب دکھائی دیتے ہوں یا ڈراونے خواب نظر آتے ہوں اور وہ ڈر جاتا ہو تو اُسے چاہیئے کہ وہ رات کو سونے سے پہلے وضوکرکے بستر پر لیٹے اور اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرے اور قبلہ رُخ منہ کرکےسو جائے روزانہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالیٰ بُرے خواب آنا بند ہو جائیں گے شیطان نیند کی حالت میں اس پر غلبہ حاصل نہ کرسکے گا اور نیند نہایت سکون سے آئے گی ۔ جو کوئی عصر کے وقت نماز کی ادایئگی کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ لیا کرے تو وہ بھی بُرے خواب سے بچارہے گا سکون سے سوئے گا اور اگر خواب دکھائی بھی دیں گے تو اچھے خواب دکھا...
Allama Ibn Al-Jawzi's love for the Prophet ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
علامہ ابن جوزی کا عشقِ رسول ﷺ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نبئ مکرّم،نورِ مجسَّم، شاہِ بنی آد م صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق تھے، جب ا ۤپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ حدیث لکھتے توطہارت وپاکیزگی کابہت اِہتمام فرماتے اور بڑے مؤدبانہ انداز میں بیٹھتے۔ جس قلم سے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ حدیثِ پاک لکھتے اس پر لگی سیاہی کو جمع فرماتے رہتے اور اسے بڑے اَدب واِحترام سے رکھتے اور فرماتے :''جب مَیں مرجاؤ ں تو جس پانی سے مجھے غسل دو اس میں یہ سیاہی ڈال دینا، مجھے اللہ عزوجل سے اُمید ہے کہ جس سیاہی سے مَیں نے اس کے پیارے نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی احادیثِ مبارکہ لکھی ہیں وہ بابر کت سیاہی جب میرے جسم سے لگے گی تو ضرور میری مغفرت ہو جائے گی،جس سیاہی سے مَیں نے اپنے پیارے آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا نامِ نامی لکھا جب وہ میرے جسم کو چُھولے گی تواُسے جہنم کی آگ ہر گز نہ چھوئے گی اور نامِ محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی برکت سے مَیں قبر وآخرت کے عذاب سے محفو ظ رہوں گا۔ ''
Reasons for not accepting prayers | Dua Qubool Na Hone Ka Sabab | دُعاقبول نہ ہونے کاسبب
- Get link
- X
- Other Apps
دُعاقبول نہ ہونے کاسبب حضرتِ سیِّدُنا عُبَّاد خوَّاص علیہ رحمۃ اللہ الرزّاق سے منقول ہے: ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃ والسلام کسی مقام سے گزرے تودیکھاکہ ایک شخص ہاتھ اٹھائے رو رو کر بڑے رِقَّت انگیز انداز میں مصروفِ دعا تھا۔ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلاماسے دیکھتے رہے پھربارگاہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں عرض گزار ہوئے: ''اے میرے رحیم وکریم پروردْگار عَزَّوَجَلَّ! تو اپنے اس بندے کی دعا کیوں نہیں قبول کررہا ؟''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپعلیہ السلام کی طرف وحی نازل فرمائی: ''اے موسیٰ !اگر یہ شخص اتنا روئے، اتنا روئے کہ اس کا دم نکل جائے اور اپنے ہاتھ اتنے بلند کرلے کہ آسمان کو چھولیں تب بھی میں اس کی دُعا قبول نہ کرو ں گا۔'' حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبیناوعلیہ الصلٰوۃوالسلام نے عرض کی :'' میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ! اس کی کیا وجہ ہے ؟'' ارشاد ہوا: '' یہ حرام کھاتا اور حرام پہنتا ہے اور اس کے گھر میں حرام مال ہے۔ ''
Khuda e Aadil | Characteristics of the Divine Name Al-Adil
- Get link
- X
- Other Apps
خدائے عادل انصاف کرنے والا ۔ اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ یہ جاننے کے بعد کہ اللہ انصاف کرنے والا ہے بندہ کو چایئے کہ اس کے احکام اور اس سے فیصلوں سے اپنے اندر گھبراہٹ اور تنگی پیدا نہ کرے بلکہ یہ یقین رکھے کہ ااس نے ،میرےبارہ میں جو فیصلہ فرمایا ہے وہ عین انصاف ہے لہٰذا اس پر تو کل اور اعتماد کے ذریعہ راحت و اطمینان پیدا کرنے اور جو کچھ اللہ تعا لیٰ اسے دے اس کو اس جگہ خرچ کرنے سے دریغ نہ کرے جہاں خرچ کرنا از راہ شروع وعقل مناسب ہے اور اس کے عدل سے ڈرے اس کے فضل وکرم کا امید دار رہے اور تمام امور میں افراط وتفریط سے پرہیز کرتے ہوئے درمیان راہ اختیار کرے۔ خاصیت یہ جو شخص اس اسم پاک کو شب جمعہ میں روٹی کے بیس لقموں پر لکھے کر کھائے حق تعالیٰ تمام مخلوق کو اس کے لئے مسخر کر دے گا۔
The blessings of reciting Sayyiduna Nazir ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
سَیِّدُنَا نَذِیرٌ ﷺ پڑھنے کے برکات اس اسم پاک کے اعداد نو سو ساٹھ (960) ہیں اور اس کے معنی ہیں ڈرانے والے ، خبردار کرنے والے یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرانے والےحضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کا یہ اسم پاک قرآن پاک میں بھی مذ کور ہواہے۔ آپ صلے اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اللہ تعالےٰ کے عذاب سے اس لیے ڈراتے اور خبر دار کرتے تھے تاکہ لوگ راہِ حق پر گامزان ہو جایئں دین اسلام کی پیروی اختیار کریں گمراہی وضلالت کے اندھیروں سے باہر نکل آئیں اور بُرائی سے منہ موڑ لیں نیکی کی راہ اختیار کرلیں اور اس میں یقینًالوگوں کا اپنا ہی فائدہ ہے۔ حُضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس پاک اسم کو بکثرت پڑھنا دینی ودنیاوی برکات کے حصول کا باعث ہے جو کوئی یہ چاہے کہ وہ عذاب ِ قبر سے محفوظ رہے تو وہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ قبر کے عذاب سے مامون رہے گا قبر کشادہ ہوجائے گی اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے عذاب قبر سے محفوط رکھے گا۔اگر کوئی ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد بکثرت یہ اسم پاک پڑھنے پر مداومت رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ کبھی کسی ...
Ek Sahreer Jinn | ایک شریرجِنّ | A Demon
- Get link
- X
- Other Apps
ایک شریرجِنّ حضرتِ سیِّدُنا عبدُالصَّمَد بن مَعْقَل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے منقول ہے کہ'' میں نے حضرتِ سیِّدُنا وَہْب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' گذشتہ اُمتوں میں ایک شخص تھا ، اس کی بیٹی مرگی کے مرض میں مبتلا ہوگئی۔ بہت علاج کرایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ و ہ جس معالج کے متعلق بھی سنتا، اپنی بیٹی کو لے کر اس کے پاس پہنچ جاتا۔ لیکن اس کے علاج سے سب عاجز رہے۔بالآخر اُسے بتایا گیا کہ فلاں شخص اس وقت سب سے زیادہ متقی وپرہیزگار ہے، اگر اس کے پاس جاؤ تو تمہار ی مشکل حل ہو جائے گی۔ چنانچہ، وہ اپنی بیٹی کو لے کر اس کے پاس گیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا واسطہ دے کر علاج کا سوال کیا اور بتایا کہ میں زمانے بھر کے طبیبوں اور عا ملوں سے ملا، لیکن کوئی بھی اس بیچاری کا علاج نہ کرسکا۔ اس نیک شخص نے دکھیارے باپ کی فریاد سنی تو کہا:'' مجھے اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر میں نے تمہاری بیٹی کا علاج کردیا تو تم لوگو ں کو بتاؤگے، اس طر ح میری شہرت ہوجائے گی اور لوگ مجھے مصیبت میں مبتلا کر دیں گے۔'' لڑکی کے باپ نے عہد کیا کہ میں ہر گز کسی کو نہیں...
The test of the desire for the "Ism e Azam"
- Get link
- X
- Other Apps
ا سمِ اعظم کے مُتَمَنِّی کا امتحان حضرتِ سیِّدُنا یوسف بن حسن رازی علیہ رحمۃ اللہ الہادی فرماتے ہیں:''مجھے بتایا گیا کہ حضرت سیِّدُنا ذُوالنُّوْن مِصْرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی '' اسمِ اعظم'' جانتے ہیں۔ چنانچہ، میں مصر کی طر ف روانہ ہوا۔ سفر کی صعوبتیں بر داشت کرتا ہوا بالآخر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا۔ میری داڑھی کا فی بڑھی ہوئی تھی۔ ایک بڑا ساپیالہ میرے پاس تھا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک نظر میری طرف دیکھا پھردوسری طرف متوجہ ہوگئے پھر میری طرف بالکل التفات نہ فرمایا ۔ میں بھی آس لگائے بیٹھا رہا کہ کبھی نہ کبھی تو نظرِ کرم ضرور فرمائیں گے ، اسی آس میں کافی دن گزر گئے۔ ایک دن ایک تیز طراز چرب زبان شخص جو علمِ کلام میں ماہر تھا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس آیا اور مناظرہ کر نے لگا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دلائل سے گفتگو کی لیکن وہ اپنی چرب زبانی کی وجہ سے قابو نہ آیا۔ جب میں نے یہ صورت حال دیکھی تو اس سے مناظرہ کیا اور اسے لاجواب کردیا، وہ شکست کھاکر وہاں سے چلاگیا ۔ اب حضرت سیِّدُنا ذُوالنُّو...